Daily Roshni News

ٹرمپ کے مشیر کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔

ٹرمپ کے مشیر کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ
ایکس/@RichardGrenell

رچرڈ گرینل کے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ایکس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ٹرمپ کے مشیر کا عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ
ایکس/@sayedzbukhari

خیال رہے کہ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے اور وہ امریکا کے  قائم مقام ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس بھی رہ چکے ہیں۔

Loading