Daily Roshni News

ٹیمپی ٹرین حادثے  کے ردعمل میں پورے یونان میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

Tempe ٹیمپی ٹرین حادثے  کے ردعمل میں پورے یونان میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

ایتھنز . یونان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ انصر اقبال بسراء) سانحہ ٹیمپی ٹرین حادثہ کے 2سال مکمل ہونے ہونے پر یونانی دارحکومت ایتھنز  سمیت 97 چھوٹے بڑے شہروں اور بین الاقوامی سطح پر 13  شہروں میں متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ٹیمپی ٹرین حادثہ میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے ، آج یونان سیمت مختلف ممالک میں یونانی لاکھوں لوگوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور مظاہرین نے مطالبہ کیا حادثے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے،مظاہرین نے پلئے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے ،جن پر لکھا تھا ہم نہیں بھولے اور میرے پاس آکسیجن نہیں ہے ،سانحہ ٹیمپی کے متاثرین دعوی کرتے ہیں کے حکام شواہد چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ،یاد رہے حال ہی میں ایک آڈیو ریلیز ہوئی ہے جس میں ایک متاثرہ خاتون کا کہنا ہے میرے پاس آکسیجن نہیں ہے ،اس آڈیو نے عوامی غم و غصے کو پھر سے بھڑکا دیا ہے ،یہ انکشاف متاثرین کے اہل خانہ کی طرف سے بنائی گئی ماہر تحقیقاتی کمیٹی نے پیر کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تصادم کے بعد 57مسافروں کی موت واقع ہوئی اور اس تعلق بڑی مقدار میں آتش گیر مائعات کی موجودگی سے تھا ،متاثرین انصاف کے لیے اپنا کیس یورپی پارلیمنٹ میں لے گئے تھے اور پچھلے سال موسم گرما میں ایک جذباتی کنسرٹ کا اہتمام بھی کیا تھا یاد رہے 2023 میں یہ حادثہ مسافر ٹرین اور مال بردار کے درمیان تصادم سے آیا تھا ،

Loading