پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد موجود تھا اور وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایاکہ وفد کرم میں امن وامان کا جائزہ لینے اور امن جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے جا رہا تھا جس میں چیف سیکرٹری اسلم چوہدری ،کمشنرکوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم ہیلی کاپٹر نے محفوظ لینڈنگ کی اور خیبرپختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا۔
دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہناتھاکہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت پورا سرکاری وفد بالکل محفوظ ہے۔