Daily Roshni News

پاکستانی وفد چیئرمین سینیٹ پاکستان یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

پاکستانی وفد چیئرمین سینیٹ پاکستان یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق)پاکستانی وفد چار روزہ دورے پر یورپی یونین کی دعوت پر یوسف رضا گیلانی – چیئرمین سینیٹ پاکستان کی سربراہی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے ایئرپورٹ پہنچ گیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان محمد کامران اختر نے وفد کا استقبال کیا۔ سفارت خانہ پاکستان کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔ وفد 23 ممبران پر مشتمل ہے. جس میں چاروں صوبائی اسمبلیوں کے صوبائی سپیکر اس وفد میں شامل ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی پاکستان (MNA)‏ کی تعداد 6 چھ ہے۔ پاکستان کے سینیٹ کے اراکین کی تعداد 3 تین ہیں۔ پارلیمنٹ کے افسران کی تعداد 5 پانچ ہے۔ اور مستحکم پارلیمنٹ کی تعداد 3 تین ہیں۔ پاکستانی وفد آسٹرین پارلیمنٹس سینیٹ میں اسٹرین سپیکرز اور سینیٹرز سے ملاقات کرے گا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ٹریڈ، ثقافت، سیاحت و مستقبل کے منصوبوں کو فروخت دینا اور مختلف امور پر بات ہوگی۔ کافی عرصے سے کسی بھی پاکستانی وفد نے اسٹریا کا دورہ نہیں کیا ہے۔ یہ دورہ اسٹریا اور پاکستان کے مابین بہت ہی قیمتی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے مرکز ائی اے ای اے کا بھی دورہ کرے گا۔

تفصیل وفد میں شامل افراد اور ان کے نام۔۔۔۔۔

وفد کے سربراہ اور نائب سربراہ

  1. عزت مآب جناب یوسف رضا گیلانی – چیئرمین سینیٹ آف پاکستان (وفد کے سربراہ)
  1. عزت مآب جناب سید نوید قمر – چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو (ڈپٹی ہیڈ آف ڈیلی گیشن)

چاروں صوبائی اسمبلیوں کے صوبائی سپیکر

  1. عزت مآب جناب کیپٹن عبدالخالق خان اچکزئی (ر) سپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان
  1. عزت مآب جناب بابر سلیم سواتی، سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ
  1. عزت مآب جناب ملک محمد احمد خان سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب
  1. عزت مآب جناب اویس قادر شاہ، اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ

اراکین قومی اسمبلی

  1. عزت مآب جناب علی قاسم گیلانی – ممبر قومی اسمبلی آف پاکستان (MNA)‏
  1. عزت مآب جناب علی زاہد – ممبر قومی اسمبلی آف پاکستان (MNA)‏
  1. عزت مآب جناب فضل محمد خان – ممبر قومی اسمبلی آف پاکستان (MNA)‏
  1. عزت مآب جناب خواجہ اظہار الحسن – ممبر قومی اسمبلی پاکستان (MNA)‏
  1. عزت مآب محترمہ صبا صادق – ممبر قومی اسمبلی آف پاکستان (MNA)‏
  1. عزت مآب ڈاکٹر محترمہ شیزرا منصب علی خان کھرل ممبر قومی اسمبلی پاکستان (ایم این اے)

پاکستان کے سینیٹ کے اراکین

  1. عزت مآب محترمہ فوزیہ ارشد – سینیٹر، سینیٹ آف پاکستان
  1. عزت مآب جناب جام سیف اللہ خان – سینیٹر، سینیٹ آف پاکستان
  1. عزت مآب جناب ناصر محمود – سینیٹر، سینیٹ آف پاکستان

پارلیمنٹ کے افسران

  1. جناب سید شمعون ہاشمی – سپیشل سیکرٹری، قومی اسمبلی پاکستان
  1. جناب رابعہ انور – ایڈیشنل سیکرٹری، سینیٹ آف پاکستان
  1. جناب افتخار احمد لغمانی – ایڈیشنل سیکرٹری (PAC)، پاکستان کی قومی اسمبلی
  1. محترمہ ردا قاضی ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ (PDU)، سینیٹ آف پاکستان
  1. جناب نقاش یونس – اسسٹنٹ ڈائریکٹر (پروٹوکول)، پاکستان کی قومی اسمبلی

مستحکم پارلیمنٹ

  1. جناب اعزاز آصف – ٹیکنیکل لیڈ، مستحکم پارلیمان پروجیکٹ (MuP)‏
  1. جناب علی عمران کلیدی ماہر، قانون سازی اور پارلیمانی امور، مستحکم پارلیمان پروجیکٹ ‏(MuP)‏
  1. جناب محمد رضوان منظور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (PIPS)

Loading