Daily Roshni News

پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی بیگ کی انتظامی امور کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلہ۔

پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی بیگ کی انتظامی امور کمیٹی

کا اجلاس، اہم فیصلہ ، ہال کی بکنگ کے سلسلے میں

چوہدری اقبال ، چوہدری الیاس سے رابطہ ضروری قرار دے دیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹردی ہیگ کی انتظامی امور کی کمیٹی کا اجلاس 04 اپریل2025 متذکرہ مرکز میں ہی منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس میں چوہدری ایم زمان، چوہدری اقبال ایم ، چوہدری الیاس ، راجہ فاروق محمد راجہ انور زیب اور عاصم محمود شریک ہوئے۔ تمام شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے خواتین و حضرات مذکورہ مرکز میں تقریب یا کسی سرگرمی کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں تو ہال کی بکنگ کے سلسلے میں چوہدری اقبال،چوہدری الیاس میں سے کسی ایک ذمہ دار سے رابطہ ضرور کریں ۔ کمیونٹی کی سہولت کے لئے ان ذمہ داران کے رابطہ نمبرز مندرجہ ذیل   میں دیئے جا رہے ہیں ۔ چوہدری اقبال:- 0686073535

چوہدری الیاس :- 0624800907

Loading