Daily Roshni News

پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر کی مسجد میں عید الفطر کی نماز صبح 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔

پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی  ہیگ کی مسجد میں

عید الفطر کی نماز 30 مارچ 2025 ، صبح 9:30 بجے

 ۔، سفیر پاکستان سید حیدر شاہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – جاوید عظیمی )ماہرین فلکیات کے مطابق 29 مارچ2025 کو ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں    عیدالفطر کی نماز بروزاتوار 30 مارچ صبح 9:30 بجے ادا کی جائے گی ۔ عید الفطر کی نماز کی امامت علامہ سید عرفان الحق شاہ قادری نوشاہی کریں گے ، جبکہ نماز عید  کی ادائیگی کے لئے سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ سے نو متعین سفیر پاکستان محترم سید حیدرشاه خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ پروگرام کے مطابق خطاب صبح45 : 08بجے ہو گا ۔ نماز عید کی جماعت 09:30 بجے کھڑی ہو جائے گی۔

کمیونٹی سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے کمیونٹی کے معززین کو عید مبارک اورالتماس کرتی ہے کہ نماز عید کی ادائیگی کے لئے آنے والے حضرات وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

Loading