پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کا سالانہ افطار ڈنر
16 مارچ 2025 ، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں ہوگا۔
کمیونٹی کے حضرات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی )پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے زیر انتظام و انصرام ہر سال رمضان المبارک میں روزہ داروں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا جاتا ہے امسال مذکورہ سالانہ پروقار افطار ڈنر بروز اتوار 16 مارچ 2025 جامع مسجد غوثیہ ایمسٹر ڈیم میں ہوگا ۔ متذکرہ افطار ڈنر میں کے لئےپاکستان بزنس فورم ہالینڈ کی ٹیم کی جانب سے مختلف د مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات کومدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بزنس فورم کی جانب سے مدعوین سے التماس کی جاتی ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں شام چھ بجے مختصر سی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس کے بعد دعائیہ کلمات کے زیرسا یہ اجتماعی طور پر افطار کی جائے گی ۔مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں
0614375993