پاکستان سوئس سوسائٹی سوئٹزرلینڈ کی جانب سے نماز عیدالفطر کا اہتمام
امامت مذہبی اسکا لر صاحبزادہ علی جیلانی کریں گے ۔۔۔۔۔۔
سوئٹزرلینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی )پاکستان سوئس سوسائٹی سوئٹزرلینڈ کی جانب سے نمازِ عید الفطر کا خصوصی اہتمام لوزرن میں 30 مارچ بروز اتوار بوقت 8.00 بجے کیا جا رہا ہے، امامت کے فرائض ممتاز مزہبی اسکالر صاحبزادہ سید علی جیلانی کریں گے اس میں تمام پاکستانی و مسلم بھائیوں کو محبت، اخوت اور خوشی کے اس حسین لمحے میں شمولیت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آئیے، مل کر ربِ کریم کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر بجا لائیں اور اتحاد و بھائی چارے کی فضا کو مزید مضبوط کریں۔
📍 مقام: Bundesstrasse 16, 6003
Luzern
اپنی جائے نماز ساتھ لائیں
وضو گھر سے کر کے آئیں