Daily Roshni News

پاکستان سپر لیگ کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ  کے بقیہ 8 میچز ملتوی کردیےگئے اور پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے تناظر میں ملتوی کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کے مشورے پرکیاگیا، وزیر اعظم کی رائے میں موجودہ حالات میں تمام توجہ پاک فوج کی کوششوں پر ہونی چاہیے۔

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پی سی بی اور کھلاڑی شہدا کے لواحقین اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، کرکٹ ہماری خوشی کا ذریعہ ہے مگر ملک کی خودمختاری اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے پاکستان سپرلیگ کو پاکستان سے دبئی منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال پر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا۔

Loading