پاکستان پیپلز پارٹی ہالینڈ کا مرکزی پارٹی راہنما سینیٹر ادیب ڈرامہ نگار محترم تاج حیدر کے انتقال پر اظہار تعزیت
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی ) پی پی پی کے مرکزی راہنما ارشد اعوان سیف اللہ سیفی سید مظاہر بخاری ، پیپلز پارٹی ہالینڈ کے صدر کرامت علی چوہدری ،جنرل سیکرٹری ناصر نظامی آ صف علوی انور میمن چوہدری ریاض چوہدری نعیم چوہدری عمیر راجہ صفدر صاحب اور منیر جمیل نے ایک مشترکہ بیان میں مرحوم و مغفور محترم تاج حیدر صاحب کے انتقال پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے پی پی پی کے تمام عہدیداران اور ارکان ان کے سوگوار اہل خانہ کے رنج و غم میں میں برابر کے شریک ہیں، خدا تعالیٰ ان کو صبرِ جمیل اور استقامت عطا فرمائے آمین