Daily Roshni News

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکار “طلعت حسین” کا نام ہمیشہ سے ہی ادب اور احترام سے لیا گیا ہے!!

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکار “طلعت حسین” کا نام ہمیشہ سے ہی ادب اور احترام سے لیا گیا ہے!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اسکی وجہ صرف یہ نہیں تھی کہ وہ ایک اچھے اداکار تھے۔۔۔۔ طلعت حسین اپنے آپ میں ایک مکمل ادارے کی حیثیت رکھنے والے نفیس اداکار اور صداکار تھے!!

انکی صاف و شفاف آواز کی کھنک، اور ان کی اداکاری کے جوھر، ان کو دیگر اداکاروں اور صداکاروں سے ہمیشہ ایک الگ منفرد مقام فراہم کرتے تھے۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں ایسے بہت ہی کم اداکار ہونگے، جنہوں نے اداکاری کی باقاعدہ طور پر “تعلیم” حاصل کی ہو، جن کا عام زندگی میں وسیع مطالعہ بھی ہو، جنہوں نے تجریدی تھیٹر میں کام کرکے بھی اپنے آپ کو منوایا ہو، اور جن کی جادوئی آواز کو میلوں دور سے ایکدم پہچانا گیا ہو۔۔۔

طلعت حسین صاحب انہی شخصیات میں سے ایک گوہر نایاب تھے!!!

(مشہور اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، صداکار اور کمپیئر ضیا محی الدین بھی ان میں شامل ہیں)

پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق ایم ڈی اور طلعت حسین کے پرانے رفقا میں سے ایک “اختر وقار عظیم” نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ طلعت حسین نے بچپن سے ہی ریڈیو میں کام کرنا شروع کر دیا تھا اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ ان کی والدہ بھی ریڈیو آرٹسٹ تھیں!!

وہ کہتے ہیں کہ جب پاکستان میں ریڈیو اور ٹی وی کی شروعات ہوئی تو طلعت حسین ان چند اداکاروں اور صداکاروں میں سے ایک تھے جن کو “پولشڈ آواز” کہا جاتا تھا۔ انھیں ڈائیلاگ ڈیلیوری پر عبور حاصل تھا!!

اختر وقار عظیم کے مطابق طلعت حسین کو اداکاری کے ساتھ ساتھ مطالعہ کا بھی بے حد شوق تھا۔ انگریزی ادب اور اردو ادب سے ان کا خاص لگاؤ تھا۔

“وہ اس دور میں چند ان افراد میں سے تھے جن کے ہاتھ میں ہمیشہ کتاب رہتی تھی۔”

وہ کہتے ہیں کہ طلعت حسین اداکاری پر ہی نہیں ادب، فلسفے، مذہب، تصوف، مصوری اور سیاست سمیت ہر موضوع پر گھنٹوں گفتگو کر سکتے تھے اور ہر وقت ان شعبوں کی قدیم و جدید کتابوں کی تلاش میں رہتے تھے۔ وہ ایک پڑھے لکھے اداکار تھے اور اسی وجہ سے انھوں نے نہ صرف ڈرامہ کیا بلکہ پی ٹی وی کے آغاز میں انھوں نے کمپیئرنگ بھی کی۔ وہ ایک انتہائی سادہ طبیعت اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک تھے۔ (BBC Urdu)

“ظہیر خان” جو پہلے ریڈیو پاکستان اور بعدازاں پاکستان ٹیلی ویژن میں نہ صرف طلعت حسین کے ساتھ بطور پروڈیوسر کام کرتے رہے ہیں بلکہ ان کی دوستی اسلامیہ کالج کے دور سے ہے۔

ظہیر خان کہتے ہیں کہ طلعت نے انگلینڈ سے ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کرکے، واپس آنے کے بعد بہت کام کیا۔ اس کی ڈائیلاگ ڈیلوری، سٹریس اور پاز اور باڈی لینگوئج نے ان کی اداکاری خصوصاً رومانوی اداکاری نے ناظرین کے دلوں کو چھو لیا۔ وہ ایک مقبول ہیرو کے طور پر ابھرے اور انھیں پاکستان ٹیلی ویژن کا “دلیپ کمار” کہا جانے لگا!! (BBC Urdu)

سینئر اداکار طلعت حسین صاحب سگریٹ پینے کے بے پناہ شوقین تھے۔۔۔ ان کی اس عادت کی وجہ سے ان کی زندگی کے آخری ایام مختلف بیماریوں بشمول “ڈیمینشیا” کے ساتھ گذرے۔

(ڈیمینشیا ایک بیماری ہے، جس میں لاحق انسان، دیگر انسانوں، الفاظ، مقامات اور واقعات کو یاد نہیں رکھ سکتے)

طلعت حسین صاحب کی شخصیت، ان کا کام، پاکستان ٹیلیویژن کی ترقی کے لیے ان کا کردار۔۔۔ یہ سب باتیں تو ہر فورم پر موجود ہیں اور ان کے کیے ہوئے کام کو پیش کرنا، آج میری اس پوسٹ کا مقصد نہیں تھا۔۔۔

اے آر وائے چینل پر ان دنوں نشر ہونے والے ڈرامے “قرض جاں” میں کام کرنے والی اداکارہ “بسما” کی بات کرتی تھی۔۔۔ جن کا نام “تزئین حسین” ہے۔۔۔

تزئین حسین ہمارے سینئر ڈارمہ ایکٹر طلعت حسین صاحب کی بڑی بیٹی ہیں۔۔۔ جن کو اداکاری ان کے والد سے وراثت میں ملی ہوئی ہے!!!

کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ ایک اچھے اداکار کی اولاد کیسے ایک اچھا اداکار بن جاتی ہے؟۔۔۔ کیا یہ سچ ہوتا ہے کہ دوسری صفات کے ساتھ “اداکاری” کی صفت بھی نسل در نسل منتقل ہو سکتی ہے؟؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ اداکارہ تزئین حسین بھی اپنے والد کی طرح ایک بہترین اداکارہ ہیں اور اپنے face expressions اور آنکھوں کے استعمال سے بہت ہی بے مثال اداکاری کرتی ہیں۔

تزئین حسین نے 1994 سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا… ان کا سب سے پہلا کام STN چینل کی ایک ٹیلی فلم “رقیب” میں دیکھا جاسکتا ہے۔ 1994 سے 2003 تک تزئین حسین مختلف ٹی وی چینلز کے selected ڈراموں میں کام کرتی رہیں، جن میں عورت، اتنی سی بات، شھپر، شام سے پہلے، مہلت اور انجانے  راستے شامل ہیں اور پھر 2003 کے بعد نہ جانے کیا ہوا۔۔۔ کہ تزئین حسین ٹی وی اسکرین سے غائب ہوکر درس و تدریس سے وابستہ ہوگئیں اور مختلف جامعات میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر فرائض انجام دیتی رہیں!!

مگر 2023 میں اچانک ڈرامہ سیریل “یونہی” میں انکی واپسی ہوئی۔۔۔

اس بیچ یہ ضرور سننے میں آیا تھا کہ 2020 میں ان کے شوہر “زاہد حسین” کا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔۔۔😢

انکے شوہر کا تعلق شوبز سے نہیں تھا بلکہ وہ ایک کاروباری شخصیت تھے، اور یہ ان کی پسند کی شادی تھی!!

اور پھر مایہ ناز ڈائریکٹر “مہرین جبار” کی سیریل “جرم” میں ان کا کام 2023 میں دیکھنے لائق تھا۔۔

آج کل “تزئین حسین” ہمیں ڈرامہ سیریل “قرض جاں” میں “بسما” کے سنجیدہ، سوبر اور اثر انگیز کردار میں نظر آ رہیں ہیں۔۔۔

جو بھی ڈرامہ سیریل ان دنوں مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں۔۔ ان سب میں سے “قرض جاں” ایک منفرد اور جاندار ڈرامہ سیریل ہے۔۔ اور طلعت حسین صاحب کی صاحبزادی “تزئین حسین” اپنے والد کی طرح منفرد face expressions اور یاردگار اداکاری کے ساتھ جلوہ افروز ہیں!!!

اداکار طلعت حسین کی زندگی کے آخری ایام میں ان کی بیٹی تزئین حسین انکے بہت قریب تھیں۔۔

دوران انٹرویو تزئین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ہمارے بچپن میں بھی کئی لوگ “ڈیمنشیا” کا شکار ہوتے ہونگے لیکن اس وقت آگاہی نہیں تھی!

تب اگر خاندان کا کوئی بزرگ اس بیماری میں مبتلا ہوجاتا تھا تو ہمارے بڑے ہمیں سمجھاتے تھے کہ انہیں بھولنے کی بیماری ہو گئی ہے اگر وہ کبھی آپ کو ڈانٹ دیں تو بُرا نہیں ماننا کیونکہ انہیں تو یاد ہی نہیں کہ وہ آپ کو ڈانٹ رہے ہیں یا کیوں ڈانٹ رہے ہیں؟؟

“پر اب ہم جان گئے ہیں کہ یہ کیفیت “ڈیمنشیا” کہلاتی ہے اور اس کیفیت سے میرے والد ابہی گذر رہے ہیں”

گلاب راۓ لوہانہ / Film Walay فلم والے

Loading