پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونیوالی کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
فائنل میں عشب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ویر چوٹھرانی کو شکست دی۔
80 منٹ جاری رہنے والا یہ میچ پاکستانی پلیئر نے تین ۔ دو سے جیتا، عشب عرفان کی فائنل میں جیت کا اسکور 7-11، 11-8، 10-12، 11-8 اور 8-11 رہا۔
ہیوسٹن میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز تھی۔