Daily Roshni News

پاکستان کے میڈل کی امید کو دھچکا، ارشد ندیم انجری کے باعث ایشین گیمز سے دستبردار

ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈل کی امید کو دھچکا لگا ہے،  جیولن تھرور ارشد ندیم انجری کے باعث گیمز سے دستبردار ہوگئے۔

ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔

 تاہم  چیف ڈی مشن پاکستان ایشین گیمز کے مطابق ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں،انہوں نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے ہی تکلیف میں تھے، 2 اکتوبر کو ان کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا،جس میں انجری کی تصدیق ہوگئی تھی۔

چیف ڈی مشن کے مطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

Loading