پاک-بھارت کشیدگی: جنگ سے امن کی جانب ایک قدم
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پاکستان نے شروع میں بھارت کو پیشکش کی تھی کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ ہمارے ساتھ شیئر کریں تاکہ ہم ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں۔ لیکن بھارت نے جنگ کا راستہ اختیار کرنا چاہا۔
جب بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان نے صرف اپنے دفاع میں جواب دیا۔ بھارت نے مبینہ طور پر جعلی ڈرونز استعمال کیے اور میڈیا کے ذریعے یہ تاثر دیا کہ یہ پاکستان کی طرف سے آئے ہیں۔ اس پر پاک فوج نے واضح کیا کہ یہ کارروائی ہماری طرف سے نہیں تھی، لیکن اگر ہم کچھ کرتے تو بھارت کو اس کا بھرپور احساس ہوتا۔
اور آج صبح بالکل ایسا ہی ہوا، جب پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ اُسی وقت بھارت نے مذاکرات اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
خوش قسمتی سے دونوں ممالک اب امن کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔ چونکہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اس لیے ان کے درمیان جنگ نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
ہم خوش ہیں کہ دونوں ممالک امن کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں