Daily Roshni News

پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ۔۔۔ محمد عامر صدیق)پاک فرینڈ آسٹریا کی جانب سے سفیر پاکستان افتاب احمد کھوکھر کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں سفیر پاکستان سمیت سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی افیئر کونسلر شہزاد سلیم نے خصوصی شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔پاک فرینڈ اسٹریا کے صدر غلام مصطفی بلوچ کی جانب سے سفیر پاکستان افتاب احمد کھوکھر کا عشائیے میں شرکت پر شُکریہ ادا کیا۔انھوں نے اس موقع پر سفیر پاکستان کے اسٹریا میں گُزشتہ تین سالوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افتاب احمد کھوکھر نے اسٹریا میں کامیاب سفارت کاری کے ذریعے پاکستان اور پاکستانیوں کا مورال بلند کیا اور یہی نہی بلکہ پاکستان اور اسٹریا میں باہمی تجارت کا حجم بھی تاریخ کے بُلند درجے تک پہنچایا۔مزید انہوں نے کہا اسٹریا سے پاکستان کیلئے سیاحت کے شعبہ میں خاصی کامیابی حاصل کی جس کی وجہ سے آسٹریا  کے لوگ پاکستان کا رُخ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مزید مقررین نے سفیر پاکستان افتاب احمد کھوکھر کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ سفیر پاکستان افتاب احمد کھوکھر نے عشائیہ کے انعقاد پر پاک فرینڈ اسٹریا کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فرینڈ اسٹریا، پاکستانیوں کی نہ صرف بھر پور نمائندگی کررہی ہے بلکہ اسٹریا میں کامیابی سے خصوصی پروگرامز کا انعقاد کرکے پاکستان اور پاکستانیوں کا مورال بُلند کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر سفیر پاکستان کی جانب سے پاک فرینڈ اسٹریا کے ذمہ داران اور ممبران کا خصوصی طور پر شُکریہ ادا کیا گیا۔

Loading