Daily Roshni News

پبلک ڈپلومیسی وقت کی ضرورت ہے۔ انٹرنیشنل فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ ڈاکٹر محمد کامران

پبلک ڈپلومیسی وقت کی ضرورت ہے۔

 انٹرنیشنل فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ ڈاکٹر محمد کامران

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائندہ خصوصی)نیدر لینڈ ز کے تاریخی شہر لیڈن میں رنگا رنگ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد۔  فیسٹیول میں پاکستان کی بھر پور شرکت۔ پاکستانی کھانوں دھوم ،  دستکاریوں کو بھی شرکا نے خوب سراہا گیا۔

نیدر لینڈ ز کے تاریخی شہر لیڈن  میں ہونے والے کلچرل فیسٹیول میں مختلف ممالک کے سفارت خانوں اور ثقافتی تنظیموں نے اپنے سٹال لگائے اور روایتی کھانوں، لباس, موسیقی اور دستکاریوں کےذریعے  سے اپنی ثقافت کے رنگ اجاگر کئے اور فیسٹیول کے شرکا کو اپنے ممالک کی تاریخ اور کلچر  کے بارے میں معلومات فراہم کر کہ سیاحت کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی۔

فیسٹیول میں پاکستان سمیت 17 ممالک کے سٹال موجود تھے جن میں ترکی، جرمنی، فرانس، ایران، عمان، ایتھوپیا، برازیل، اسرائیل، نیدر لینڈ ز  اور  انڈیا بھی شامل تھے۔

اس خوبصورت فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی ڈاکٹر محمد کامران نے محمد مسعود اور طارق محمود کی مدد سے کی۔ پاکستان کے سٹال پر موجود دستکاریوں میں شرکا نے گہری دلچسبی کا اظہار کیا۔

سٹال پر پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں معلوماتی کتابیں بھی رکھی گئی تھیں جن کو مہمانوں نے دلچسبی سے دیکھا اور پاکستان کے بارے میں سوالات کئے۔

پاکستانی سٹال پر مہمانوں کو روایتی دیسی کھانے پیش کئے گئے جن میں بریانی، پلاؤ اور حلوہ شامل تھے۔ اس موقع پر شرکا نے پاکستانی کھانوں اور قدرتی خوبصورتی کی دل کھول کر تعریف کی اور پاکستان کے سیاحتی دورے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

پاکستانی سٹال کے منتظم ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتا ہوۓ کہا کہ اس قسم کے فیسٹیول پاکستان کی حقیقی تصویر کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں کیوں کہ عام طور پر میڈیا میں جو  منفی خبریں دی جاتی ہیں اس کا مقابلہ کرنے کے لئے پبلک ڈپلومیسی وقت کی ضرورت ہے۔

Loading