Daily Roshni News

پروفیسر وقار اسلم کے صاحبزادے احسان اسلم کو ماسٹر آف سائنس ڈگری ملنے کی خوشی پر تکلف عشائیے کا اہتمام ۔

ہالینڈ، پروفیسر وقار اسلم نے اپنے صاحبزادے احسان اسلم کو

 ماسٹر آف سائنس ڈگری ملنے کی خوشی میں، روشنی نیوز کے

 مدیر اعلی جاوید عظیمی اور ڈاکٹر کامران کے اعزاز میں مقامی

 ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) ہالینڈ میں مقیم پاکستانیوں کے بچوں نے تقریباً ہر شعبے میں کامیابیوں کے ریکاڈ قائم کر کے وطن  عزیز پاکستان اور اپنے والدین کے ناموں کو روشن کیا ہے۔ یہ بات بالکل درست ہے کہ پاکستانیوں اور ان کی اولادوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے۔ اس لئے یہ جملہ زبان زد عام کہ ہم کسی سے کم نہیں ۔ گزشتہ دنوں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کی جانی پہچانی حلیم الطبع ، ملنسار، با اخلاق اور انسان دوست شخصیت پروفیسر وقار اسلم کے صاحبزادے محمد احسان اسلم نے  امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ماسٹر آف سائنس کی ڈگری اپنے نام کرلی ۔ اس پر مسرت موقعہ پر مسرت و انبساط کی کیفیت میں پروفیسر وقار اسلم نے پاکستانی کمیونٹی کی نمایاں شخصیات ایک معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل کے بانی و مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی اور ڈاکٹر محمد کامران کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ عشائیے کے دوران کھانا تناول کرتے  ہوئے  مہمانوں اور میزبانوں کے مابین علم کی فضیلت، اہمیت، حصول اور تدریس پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ جاوید عظیمی  اور ڈاکٹر کامران نے  قلبی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  ماسٹر آف سائنس کی ڈگری کے سند یافتہ  محمد احسان اسلم اور ان کے والد کو صمیم قلب سے مبارکباد کے ساتھ تحائف بھی پیش کئے جبکہ مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔قبل ازیں جاوید عظیمی اور ڈاکٹر کامران ریسٹورنٹ پہنچے تو میزبانوں نے پر تپاک استقبال کیا ۔ یادر ہے محمد احسان اسلم نے بائیو فارما سوٹیکل سائنس میں  نیدرلینڈ کی لائیدن یونیورسٹی سے ڈگری اپنے نام کی ہے۔

Loading