ہالینڈ، پرچم کشائی کی تقریب
سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کےزیر اہتمام ،
بروز اتوار 23 مارچ 2025 ، صبح 10 بجے
پاکستان ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی)پرچم کشائی کی سالانہ پُر وقار تقریب سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام بروز اتوار 23 مارچ 2025 کو
صبح دس بجے پاکستان ہاؤس دی ہیگ میں منعقد ہوگی – – مذکورہ تقریب میں شرکت کے خواہشمندخواتین و حضرات دیئے گئے ای میل کے ذریعے اپنے ناموں کا اندراج کروا سکتے ہیں ۔
@pakinnl @mofa.gov.pk
یادر ہے سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ وطن عزیز پاکستان کے ہر قومی دن کے موقعہ پر تقریبات کا انعقاد کر کے پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات کومدعو کرتا ہے تاکہ وطن عزیز کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ، صرف اور صرف تقریبات کومنظم بنانے کے لئے ناموں کے اندراج کے لئے التماس ضرور کرتا ہے۔ اس کے لئے ہمیں اپنا تعاون ضرور کرنا چاہیئے
متذکرہ تقریب کی مزید معلومات کے لئے نیچے لیے گئے پوسٹر کا مطالعہ فرمائیں۔