Daily Roshni News

پر اسرار بندے!۔۔۔ ایڈگر کیسی۔۔قسط نمبر2

پر اسرار بندے!

ایڈگر کیسی

قسط نمبر2

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ پر اسرار بندے!۔۔۔ ایڈگر کیسی) گرافی سے متعلق آلات اور اس میں استعمال ہونے والے مختلف کیمیکلز وغیرہ تھے ، آگ لگ گئی۔ البتہ اس آگ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ایڈ کر کے کچھ فوٹو پر نٹس اور دستاویزات جل گئے۔

اس نقصان پر اسٹوڈیو کے دوسرے پارٹنر فرینک پوٹر نے بھی ہاتھ کھینچ لیے، اس دوران لینز فیملی کے ڈاکٹر تھامس ہاؤس اور ان کی بیوی کیری ہاؤس نے ایڈگر کی مدد کی۔ ایڈ گرنے اسٹوڈیو کو دوبارہ تعمیر کیا۔ پیسے بچانے کے لیے گھر بیچ کر ایڈ گرنے اپنی بیوی اور بچہ کو میکے یعنی ہاپکنز وائل روانہ کیا اور خود اسٹوڈیو میں اپنا بستر لگا لیا۔ دو سال تک وہ باؤلنگ گرین میں رہ کر قرض چکانے کےلیے محنت کرتا رہا۔

اس دوران بھی ایڈ گر ٹرانس ریڈنگ دیتا رہا۔ ڈاکٹر تھامس ہاؤس نے ایڈگر کو مشورہ دیا کہ وہ قرض اتارنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کی مدد لے اور ٹرانس کے ذریعے ان چیزوں کی کھوج لگائےجن سے دولت کا حصول ہو سکے۔ڈاکٹر ہاؤس نے ایڈ گر کو ٹرانس میں لے جاکر پہلی نان میڈیکل ریڈنگ کی۔ اس ریڈنگ کا مقصد سونا تلاش کرنا تھا۔ طویل عرصے سے افواہیں تھیں کہ امریکی خانہ جنگی کے دوران سونے کو فوجیوں نے دی ہل کے آس پاس میں دفن کیا گیا تھا۔

ایڈ گرکیسی نے ٹرانس میں ، ڈاکٹر ہاؤس کو ہاپکنزوائل اور اس سے ملحقہ پناہ گاہ پر قبضہ کرنے والے فوجیوں کے متعلق تفصیل فراہم کر نا شروع کی۔

ایڈ کرنے بتایا کہ یہ درست ہے کہ یہاں فوج کی ایک ٹکڑی آئی تھی اور شہر کے مضافات میں ایک پہاڑی علاقہ میں زمین کھود کر کچھ سوناد فن کیا تھا۔ مگر چند سپاہیوں نے اس کی خبر اپنے گھر والوں تک پہنچادی تھی، جنہوں نے جنگ کے بعد آکر یہاں سے سونا نکال لیا تھا۔ اب اس سونے کی تلاش کر نالا حاصل ہے۔

ان ہی دنوں ایڈ کر کے والد لیز لی Leslie بولنگ گرین آئے۔ انہوں نے ایڈگر کو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کر کے قرض اتارنے کے لیے ایک انعام کی رقم حاصل کرنے کے لیے آمادہ کیا۔ ان دنوں مغربی پنسلوانیا میں کئی ہزار ڈالر مالیت کے بانڈز چوری ہونے کی واردات ہوئی تھی اور چور پکڑا نہیں گیا تھا۔ پولیس کو ایک یا زیادہ لوگوں کے بارے میں اندیشے تھے لیکن پختہ ثبوت نہ تھا۔ بانڈ کے مالک نے اخبار میں اس چوری کے متعلق معلومات دینے کے لیے ایک بڑے انعام کی پیشکش کی تھی۔

ایڈگر کیسی نے ٹرانس میں . مجرم کی تفصیل فراہم کی، جو اس شخص کی سابقہ ، نکلی جس نے سابقہ بیوی انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایڈ گرنے بتایا کہ اس شخص کی سابقہ بیوی نے اپنے شوہر کے دوستوں میں سے ایک شخص کے ساتھ مل کر یہ چوری کی ہے۔ ایڈ کرنے مبینہ طور پر اس خاتون کی شناخت نام کے ساتھ ایک غیر معمولی پیدائشی نشان سے کی، جو عام طور پر نظر نہیں آتا تھا۔ ایڈ کرنے یہ بھی کہا کہ اس کے بائیں پاؤں پر اس کی دو انگلیاں ایک ساتھ بڑھ گئی تھیں، جو بچپن میں جلنے کا نتیجہ تھی۔ لیزلی نے یہ معلومات پنسلوانیا میں بانڈ کے مالک کو بھیجوا دیں۔

بانڈ کے مالک نے اسے فون پر بتایا کہ اس نے جو وضاحتی تفصیلات فراہم کیں ہیں تمام درست ہیں، لیکن جب تک وہ عورت اور اس کے ساتھی کو پکڑا نہیں جائے گا، انعام کی رقم نہیں دی جاسکتی۔

چنانچہ اس بات کو جاننے کے لیے کہ چور بھاگ کر کہاں گئے تھے۔ ایڈ گر نے مزید ریڈنگ کی اور ٹرانس کے دوران بتایا کہ وہ لوگ فرار ہو کر امریکی ریاست اوہایو کے شہر کو لمبس میں چھپے بیٹھے ہیں۔ پولیس حرکت میں آگئی اور چند دنوں بعد ہی ان چوروں کو کولمبس ، اوہائیو سے گرفتار کر لیا گیا۔ انعام کی رقم لیزلی کو مل گئی ، لیز لی نے ہاپکنز وائل کے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر رقم کو ایک کاروبار میں لگانے کا منصوبہ بنایا۔ اب اس کا مقصد اشیاء کی مارکیٹ میں پیسہ کمانے کے لیے ایڈ گر کی صلاحیتوں کا استعمال کرنا تھا۔

دراصل قصبہ کے کچھ بیوپاریوں نے مشترکہ کاروبار کے لیے ایڈ گر کے باپ کے سامنے تجویز رکھی کہ اگر وہ ایڈگر کو آمادہ کرلے کہ وہ اپنی مخصوص قوت استعمال کر کے کاروبار میں انہیں مدد دے گا تو ایڈ گر کے باپ کو بھی اپنے کاروبار میں برابر کا حصہ دار سمجھیں گے۔ لیزلی نے ایڈگر سے مشورہ کیا تو وہ بڑی مشکل سے آمادہ ہو سکا۔

لیز لی ایڈ گرکیسی کے ساتھ مل کر بولنگ گرین میں ٹرانس ریڈنگ کراتا اور ہاپکنز وائل میں اپنے ساتھیوں کو معلومات فراہم کرتا، جو شکاگو کی اشیاء کی commodities market مارکیٹ تجارت کرتے تھے۔ پہلے ہفتے کئی سو ڈالر کا منافع ہوا۔ دوسرا ہفتہ اتنا منافع بخش تھا کہ سرمایہ کاروں کےنے ہاپکنز وائل میں اپنی ملازمتیں چھوڑ دیں اور اپنا دفتر شکاگو تجارتی مرکز کے قریب منتقل کر دیا۔ ایڈ گر اپنے مخصوص طریقوں سے انہیں مال خرید نے یا بیچنے کا مشورہ دیتا رہا جس سے وہ دیکھتے ہی دیکھتے قصبہ کے سب سے بڑے بیو پاری بن گئے۔ ایک روز ایڈ گر کیسی نے ریڈنگ کے دوران بتایا کہ لیٹر Leiter نامی ایک شخص گندم کی منڈی پر چھا جائے گا۔ تجارتی قیمت $1.19 تک بڑھ جائے گی اور پھر کئی پوائنٹس نیچے گر جائے گی۔ وہ گندم کی فصل منڈی میں آنے کا موقع تھا۔ لیز لی نے اپنے پارٹنرز کو اطلاع دے دی، انہوں نے گندم کا اچھا خاصا اسٹاک خرید لیا۔ جبکہ گندوم کا نرخ بڑھ رہا تھا ایڈ کرنے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا سارا اسٹاک فروخت کر دیں لیکن ان لوگوں نے اس کے مشورہ پر عمل کرنے کی بجائے ضرورت سے زیادہ مال خرید لیا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ چند روز بعد جب بھاؤ آسمان پر پہنچ جائیں گے تو وہ اپنے اسٹاک سے لاکھوں ڈالر کا منافع کمائیں گے۔ جس روز انہوں نے مال خریدا اس کے دوسرے روز بھاؤ پچاس فیصد گر گئے جس سے انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا.

اس مضمون کی تیاری میں ایڈ گرگیسی کی خود نوشت کتاب My Life as Seer اور ایڈ گرکیسی کی زندگی پر مشتمل سڈنی کرک پیٹرک Sidney  

Kirkpatrick اور جیں اسٹرین  Jess Stearn کی مرتب کردہ کتابوں اور مختلف رسائل اور اخبارات سے مدد لی گئی ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ مارچ 2024

Loading