Daily Roshni News

پر اسرار بندے!۔۔۔ ایڈگر کیسی۔۔۔قسط نمبر1

پر اسرار بندے!

ایڈگر کیسی

قسط نمبر1

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ پر اسرار بندے!۔۔۔ ایڈگر کیسی)ایڈگر کیسی اپنی ماورائی صلاحیتوں کے ذریعے لوگوں کے مسائل کے حل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے فوٹو گرافی کی کے شوق کی تکمیل بھی کرتا رہتا تھا، اس نے ٹینیسی ریاست سے فوٹو گرافی کی جدید تکنیک کا کورس بھی کیا۔ فراغت کے لمحات میں ایڈگر کا زیادہ تر وقت –خوب صورت دل کش قدرتی مناظر،خوش رنگ پودوں اور مختلف لوگوں کی تصاویریں کھینچتے گزرتا، 1905ء میں ایڈ گر کی بنائی ہوئی ماں اور بیٹے کی ایک خوبصورت

تصویر کو ایک اخباری مقابلہ میں پہلا انعام بھی ملاایڈ کر کے دونوں اسٹوڈیوز کی ذمہ داری ایڈگر کی بیوی گیر ٹروڈ ، برادر نسبتی لین ایونز ، اس کے دوست فرینک پوٹر اور جو اڈ کاک نے سنبھال رکھی تھی، ہاتھ بٹانے کے لیے چند ملازم بھی تھے۔

دسمبر 1906ء میں کرسمس کی چھٹیوں کےدوران ایڈ کرنے اسٹوڈیو کا کام اپنے ملازموں کے سپرد کیا اور اپنی بیوی گیر ٹروڈ ، برادر نسبتی لین ایونز کے ساتھ اپنے سسرال ہاپکنز ویل چلا گیا۔

ان ہی دنوں شہر میں فسادات شروع ہو گئے۔یہ فسادات امریکی تاریخ میں بلیک بیچ تمباکو کی جنگ Black Pitch Tobacco Warنام سے مشہور ہیں۔ ان دنوں امریکہ کی ایکسپورٹ مغرب میں جس وقت ماڈی نظریات کی تشکیل ہو رہی تھی اسی دور میں بہت سے ایسے لوگ بھی موجود تھے جن میں بہت سی باطنی صلاحیتیں متحرک تھیں۔ یہاں ہم بیسویں صدی کے ابتدائی دور کی ایک امریکی شخصیت ایڈ گر کیسی کا تذکرہ پیش کر رہے ہیں۔ لوگ اس کے پاس اپنے مسائل لے کر آتے اور وہ خواب میں جاکر اس مسائل کا حل معلوم کر لیتا تھا …. جس مرض کے علاج میں میڈیکل ڈاکٹر ناکام رہ جاتے …. وہ نہ صرف یہ کہ خواب کے ذریعے ان مریضوں کا مرض دریافت کر لیتا، بلکہ اس لاعلاج مریض کا علاج بھی کر ڈالتا ….. ایڈ گرکیسی نا صرف بہت سی ماورائی صلاحیتوں کا حامل تھا بلکہ اس نے ماڈی نظریات پر تنقید بھی کی اور کئی غیر مادی حقائق کو پیش کیا۔ اس نے روحانی علاج کے ساتھ ساتھ ، ماضی اور مستقبل کے واقعات کی نشاندہی بھی کی۔ خوابوں کے اثرات ، رنگ و روشنی سے علاج اور انسان کے لطیف باطنی وجود اور او پر بھی سائنس دانوں کی توجہ مبتنذل کرائی …. مغرب سے درآمد شدہ مادہ پرستی پر مبنی نظریات پر یقین رکھنے والے افراد کے لئے ایڈ گرکیسی کی شخصیت کیا انہیں کچھ سوچنے پر مجبور نہیں کرتی ؟….

دور ریاستیں کینٹکی اور ٹینیسی تمباکو کی کھیتی کے لیے بہت مشہور تھی۔ یہاں کے تمباکو یورپ تک ہوتے تھے۔ سال 1906ء میں ایک تمباکو کمپنی نے دوسری کمپنیوں پر پابندی لگا کر کسانوں پر ٹیکس میں کئی اضافے کیے۔

اس اجارہ داری مخالفت میں کچھ کسانوں نے ایک ایسوسی ایشن قائم کی۔ جب ٹیکس کم نہیں ہوئے تو نائٹ رائڈرز کے نام سے ایک پر تشدد گروہ وجود میں آیا جس نے امریکن تمباکو کمپنی اورکئی مخالف کسانوں کو دھمکا نا شروع کیا۔

دسمبر تا جنوری 1907ء میں موٹر سائکل سوار اس نائٹ رائڈرز گروہ نے کینٹکی اور ٹینیسی ریاست کے کئی شہروں میں حملہ کر کے کسانوں کی املاک اور کئی عمارتوں کو آگ لگادی۔ ان عمارتوں میں ایڈ کر کیسی کا اسٹوڈیو بھی شامل تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا اسٹوڈیو جل کر خاکستر ہو گیا۔

ایڈ کر کیسی کو مالی طور پر بہت بڑا نقصان ہوا۔ ایڈگر کے اسٹوڈیو اور اس کے سامان کی بھر پائی تو انشورنس کی طرف سے کر دی گئی ، لیکن اسٹوڈیو میں نیو یارک کی آرٹ گیلری سے ایک کنسائمنٹ کے لیے آئی ہوئی ہزاروں ڈالر کی پینٹنگز ، پر نٹس،

اور واٹر کلرز کے فن پارے بھی آگ میں تباہ ہو گئے تھے۔ اگر ایڈ کرنے واقعی پر نٹس خریدے ہوتے تو اس کی انشورنس پالیسی نقصان کو پورا کر لیتی۔ چونکہ پرنٹس کنسائمنٹ پر تھے، فوٹو گرافر اور اس کے شراکت داروں پر نیو یارک کی گیلری کے لیے8 ہزار ڈالرز واجب الادا تھے۔

ایڈ گر کا شراکت دار جو اڈ کاک دیوالیہ ہونے کااعلان کر کے اس قرض سے دست بردار ہو گیا۔ ایڈگر ایسا نہیں کر سکتا تھا کیونکہ اس اسٹوڈیو کو گیر ٹروڈ کے بھائی ، لین نے خریدا تھا، اسے رقم واپس کرنی پڑی ورنہ اس کے سسرال کو قرض اتارنے کے لیے اپنا گھر بیچنے کا خطرہ لاحق ہو جاتا۔ ایڈگر کی بیوی ستائیس سالہ گرٹروڈ پر دباؤ خاص طور پر شدید تھا، کیونکہ نہ صرف اس کے خاندانی گھر کو خطرہ تھا، بلکہ وہ چھ ماہ کی حاملہ بھی تھی۔ مدد کرنے کے لیے، گرٹروڈ کی ماں ہاپکنز وائل سے آگئی۔ ایڈ گرکیسی نے اپنی بیوی گیر ٹروڈ کے لیے ایک خوب صورت کا شیح خریدا تھا، جہاں وہا یک یا اس سے زیادہ سال ہی رہا، اسے قرض چکانے کے لیے اس کا میچ کو بیچنا پڑا اور وہ دونوں وک ہاؤس سے مین اسٹریٹ پارک ایونیو کے ایک ستے سے مکان میں منتقل ہو گئے۔ اسی گھر میں گرٹروڈ نے 16 مارچ 1907 کو ساڑھے نو پاؤنڈ کے لڑکے کو جنم دیا، جس کا نام انہوں نے گیر ٹروڈ کے دونوں بھائیوں کے نام پر

رکھا۔ Hugh Lynn ہیون اب ایڈ گرنے اپنے دوسرے اسٹوڈیو پر توجہ دینی شروع کی۔ تیز رفتاری سے قرض چکانے کے لیے ایڈ گر کئی کئی گھنٹے کام کرتا۔ مدد کے لیے اس نے وہاں تین ملازم بھی رکھے۔

کچھ عرصہ میں ایڈ گر کا کام دوبارہ چل پڑا، اس وقت شہر کی ایک بزنس یونی ورسٹی اور پوٹر کالج کے میگزین کے لیے ایڈگر کی تصاویر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔ ستمبر 1907ء کو ملازمین کی غفلت کی وجہ سے اس اسٹوڈیو کے ڈارک روم میں جہاں فوٹو۔۔۔جاری ہے۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ مارچ 2024

Loading