لاہور میں پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےگورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں پنجاب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں موجود تھیں۔
حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب ، عظمیٰ بخاری، عاشق حسین کرمانی، بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سہیل شوکت بٹ، سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر شامل ہیں۔
ان کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں ذیشان رفیق، ملک صہیب احمد، شیرعلی گورچانی، رمیش سنگھ اڑورہ اور خلیل طاہر سندھو بھی شامل ہیں۔