Daily Roshni News

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے حجرے میں آگ لگ گئی

لکی مروت: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے حجرے میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنےکا واقعہ شیر افضل مروت کے آبائی گاؤں بیگو خیل میں پیش آیا جہاں حجرے کو آگ لگنے سے نقصان پہنچا تاہم اہل علاقہ اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شیر افضل مروت کا حجرہ کافی عرصے سے غیرآباد تھا۔

Loading