Daily Roshni News

پی ٹی آئی نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے: وزیر قانون کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی پر این آر او مانگنے کا الزام لگادیا۔

سینیٹ اجلاس میں  اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ  نے کہا کہ ساری زندگی ہمیں کہتے رہے این آر او نہیں دیں گے، اب پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قیدی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کردیں۔

اعظم نذیر نے پی ٹی آئی کو عدالت کا راستہ اختیار کرنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر پر تو رہائی نہیں ہوسکتی، پاکستان کا آئین و قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا معاشی ترقی کی پرواز کو گیدڑ سے تشبیہ دی گئی، یہ سب اووو اووو کرکے لابی میں واپس گئے، چوری پر دین کو بطور شیلڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے، یہ انکوائری شہزاداکبر نے حسین نوازکے خلاف شروع کرائی اورخود اس گڑھے میں گرگئے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کابینہ میں بند لفافے میں معاہدہ پیش کیا گیا، رقم پراپرٹی ٹائیکون کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں ڈالی گئی، پی ڈی ایم کی درخواست پرسپریم کورٹ نے یہ رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں ڈالی۔

Loading