Daily Roshni News

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ و صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک ویڈیو بیان میں بتایا کہ  پارٹی کی مکمل تشکیل نو کررہے ہیں جس کی ذمہ داری اضلاع کے صدور کو دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایم این اے ارباب شیر علی پارٹی منظم کرنے کی ذمہ دار ہیں، امید ہے صدور پارٹی کو مضبوط کریں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلانا ہے۔

Loading