کمیونٹی سینٹر دی ہیگ کے سابق صدر چوہدری اقبال (قاضیاں)
ہمہ وقت محنت شاقہ سےمرکز کے لئے خدمات سر انجام
دینے میں مصروف عمل ہیں۔ جاوید عظیمی سے ٹیلی فونک گفتگو۔۔!!
ہالینڈ( ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹر دی ہیگ کے سابق صدر چوہدری محمد اقبال (قاضیاں) اور معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشل کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ دوران گفتگو پاکستانی کمیونٹی سینیٹر دی ہیگ کے لئے چوہدری اقبال کی خدمات کو جاوید عظیمی نے سراہا اور گزشتہ دنوں مسجد کی تعمیر نو مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقدکی گئی اظہار تشکر اور خصوصی دعائیہ تقریب کے کامیاب انعقاد پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ چوہدری اقبال نے جواباً جاوید عظیمی کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں صرف اللہ تعالٰی کی خوشنودی کے حصول کے لئے مرکز کے لئے خدمات سر انجام دینے میں مصروف رہتا ہوں اور اس کا تسلسل انشاالله جاری رکھوں گا۔