Daily Roshni News

چوہدری جاوید کی جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات اور گفتگو

دُنیا بھر کے ممالک کے سفر پر رواں دواں ، پاکستانی

چوہدری جاوید کا ہالینڈ میں پڑاؤ ، روشنی نیوز کے

مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات اور گفتگو ۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) دنیا بھر کے ممالک کے سفر کا عزم لئے اور اس سفر کے دوران وطن عزیز پاکستان کے سوفٹ امیج کو پیش کرنے میں مصروف عمل محب وطن پاکستانی چوہدری جاوید کی ہالینڈ آمد ان کے دوستوں اور پاکستان اوور سیز فورم ہالینڈ کے صدر را سب جاوید ، جنرل سیکرٹری سرفراز احمد گوندل اور دیگر نے استقبال کیا۔ بعد ازاں مذکورہ دوستوں نے خصوصی طور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کو خصوصی ملاقات کے لئے مدعو کیا ۔ جاوید عظیمی نے ملاقات کے دوران دنیا کے سفر پر ایک خصوصی  پاکستانی پلیٹ لگی کار کے ذریعے  رواں دواں چوہدری جاوید کے اس اقدام پر سراہتے ہوئے انھیں مزید کامیابیوں کے لئے قلبی دعائیں دئیں ۔ گفتگو کےدوران چوہدری جاوید نے مختلف ممالک میں رونما ہونے والے محبت بھرے واقعات کو اپنے مخصوص انداز میں بیان کیا اور اللہ تعالٰی کا شکر ادا کیا ۔ اپنی گفتگو کے ایک موقعہ پر انہوں نے سوئٹزر لینڈ میں پیش آنا والا واقعہ بیان کرتے ہوئے انتہائی خوش نظر آئے اور کہا کہ میں یہاں لوگوں کے اخلاق سے بہت متاثر ہو رہا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری جاوید نے کہا کہ میں نے افریقہ جانے کا بھی عزم کر رکھا ہے انھوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا مجھے بہت فخر ہے کہ میں پاکستانی پاسپورٹ پر یہ سفر کر رہا ہوں ابھی تک مجھے کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ جاوید عظیمی نے ان  کو بے حد سراہا اور کہا کہ آپ فخر پاکستان  ہیں اللہ تعالیٰ آپ کے دیگر ممالک کے سفر کو آسان اور خوشگوار بنا کر آپ کی حفاظت فرمائیں ۔آمین ثمہ آمین۔موقعے پر موجود پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر مہم جو چوہدری جاوید کو ہالینڈ سے رخصت کیا۔

Loading