Daily Roshni News

چوہدری گلزار احمد کے والدین مرحومین کے لئےطز ایصال  ثواب کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

چوہدری گلزار احمد کے والدین مرحومین کے لئے

ایصال  ثواب کی تقریب کا انعقاد عقیدت و

احترام سے کیا گیا۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)آج چار مارچ دو ہزار چوبیس کو موضع چھوکر کلاں میں چوہدری گلزار احمد کے والدین کی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کی انتہائ بارونق اور پروقار تقریب منعقد ہوئ ۔ تقریب میں چوہدری گلزار احمد کے پاکستان اور ہالینڈ سے کثیر دوستوں اور عزیز و اقرباء نے شرکت کی ۔

موسم بہار کی سوندھی سوندھی کھلی کھلی دھوپ میں گلزار کے بھائ چوہدری اعجاز احمد نے اپنی وسیع و عریض حویلی میں مہمانوں کا استقبال کیا – لہلہاتی فصلیں اور خوشبو سے بھری موسم بہار کی روشن صبح فضاء میں جیسے جادو سا جگا رہی ہو ۔

تقریب کا آغاز حویلی سے منسلک جامع مسجد میں قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا ۔ پھر انتہائ خوش الحان آواز میں نزرانہ عقیدت نعت کی شکل میں پیش کیا گیا ۔

انتہائ جیّد عالم دین نے احترام رسالت کے موضع پر خوبصورت بیان کیا ۔

تقریب کے آخر میں فاتحہ خوانی ، ختم شریف اور دعا کی گئ ۔

مہمانوں کی کثیر تعداد کو چوہدری گلزار احمد کے دارے میں مزیدار ظہرانہ دیا گیا ۔

اللّہ پاک چوہدری گلزار احمد کے والدین کے روحانی درجات مزید بلند فرمائیں ۔

Loading