Daily Roshni News

چھاپ تلک سب چھینی رے موں سے نینا ملائیکے

چھاپ تلک سب چھینی رے موں سے نینا ملائیکے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آہ کیا توقیر تھی کیسا عیش منصبی تھاجے جے کار تھی ایک تعارف تھا بلائے جا رہے ہیں یہاں بیٹھئے یہاں تشریف رکھئے یہ لیجئے وہ لیجئے تکئے سے ٹیکھ لگا لیجئے  سب اسی بابت تھا مگر اکارت سب لٹا سب چھٹا  سب گیا جیسے ہی تجھ سے میری نظر ملی میں نا رہا چھن گیا تعارف منصب مسند

پریم بھٹی کا مدھوا پلائیکے

متوالی کرلی رے موں سے نینا ملائیکے

ہائے جام الفت سے نوازا اور اب پوچھتے ہو بہکے بہکے کیوں ہو. رخساروں پر سرخی، چہرے پر شادابی آنکھوں میں ڈورے اسی سبب ہیں. اب ایسی ھیئت برانگیختہ پر تو جان چھڑکیں گے نا لوگ کیا متوالی کے متوالے نہیں ہوتے

گوری گوری بئیاں ہری ہری چوڑیاں

بئیاں پکڑ دھر لی رے

 موں سے نینا ملائیکے

ہاں خوب رو تھے پر کشش تھے زمانہ ہم پر لٹا پھرتا تھا پھر تم نے تو یکبارگی پکڑ کر باندھ ہی دیا گویا ہتھکڑی پہنا دی. اور یہ ہوا کب بس جب ہی سے جب سے نظر ملی

بل بل جاؤں میں تورے رنگ رجوا

اپنی سی کرلی رے موں سے نینا ملائیکے

اب کونسا معرکہ ہونا تھا گھائل بھی ہوگئے اور مائل بھی ہوگئے… اب تو جنون وجود یکدم تیری ہی طرح رنگین ہونا چاہتا ہے جیسے کے تو رنگا ہوا ہے اور رنگ لے ہمیں اپنے رنگ میں

خسرو نظام کے بل بل جائیے

موہے سہاگن کر لی رے موں سے نینا ملائیکے

خسرو سارے ایسے ہی نظام پر فدا ہوئے ہیں سب اکھڑ ابلائیں شرمیلی سہاگنیں بن بیٹھتی ہیں گر سہاگ کا رنگ اصلی پڑ جاوے پڑ کیا جاوے تجھ سے نظر ملتے ہی پڑ گیا تھا اب تو اندر پل بڑھ رہا ہے

……🌹🌹🌹🌹

Loading