دی ہیگ ، اوور سیز کنونشن ہالینڈ 2024 میں شرکت کے بعد
چیئر مین شاہد رضا رانجھا، غلام مصطفے دیوان اور خرم شہزاد
ہالینڈ سے واپس امریکہ روانہ ہو گئے ۔۔۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل – – جاوید عظیمی )اوور سیز فورم ہالینڈ کے زیر اہتمام اوور سیز فورم کنونشن ہالینڈ 2024 میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہوئے خصوصی مہمان پاکستان اوور سیز فورم کے چیئر مین شاہد رضارانجھا اور ان کے مخلص ساتھیوں وائس چیر مین غلام مصطفے دیوان اور خرم شہزاد رانجھا مذکورہ کنونشن میں شرکت کے بعد واپس امریکہ روانہ ہو گئے اوور سیز فورم ہالینڈ کے صدر راسب جاوید جنرل سیکرٹری سرفراز احمد گوندل اور دیگر عہدیداران نے ایمسٹر ڈیم ائیر پورٹ سے نیو یارک کے لئے نیک تمناؤں اور پر خلوص دعاؤں کے ساتھ روانہ کرتے ہوئے الوداع کہا۔ معزز مہمانان گرامی نے کنونشن کے منتظمین کو کنونشن کے کامیاب انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا مہمان نوازی اور عزت افزائی کرنےپر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔