ہالینڈ، میاں عاصم محمود پاکستانی کمیونٹی میں ہر دلعزیز ہیں
ڈیلی روشنی نیوز کے لئے گرانقدر خدمات پر خراج تحسین
پیش کرتا ہوں ، چیف ایڈیٹر جاوید عظیمی کی ٹیلی فونک گفتگو۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)گزشتہ دنوں معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے بانی و چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی اور ہالینڈ کے متحرک تاجر، سماجی رہنما اور مذکورہ اخبار کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود کے مابین بذریعہ ٹیلی فون گفتگو ہو ئی۔ دوران گفتگو جاوید عظیمی نے کہا میاں عاصم محمود ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں یکساں مقبول اور ہر دلعزیز ہیں۔ ڈیلی روشنی نیوز کے لئے ان کی گرانقدر خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میاں عاصم محمود نے حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈیلی روشنی نیوز کے تمام ممبران مل کر متحد ہو کر آئندہ بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے کیونکہ اتحاد و اتفاق میں برکت ہے۔ اسی جذبےکے تحت ہم سب دوستوں نے مل کر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ڈیلی روشنی نیوز کی جانب سے روزہ داروں کے اعزاز میں افطارڈنر کا انتظام و انصرام کیا جس میں کمیونٹی کے حضرات کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ میاں عاصم محمود نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہم متذکرہ اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اس پر جاوید عظیمی نے میاں عاصم محمود اور دیگر ٹیم ممبران کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سب کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔