-
پاکستان کی تمام بندرگاہیں بالکل محفوظ ہیں، وفاقی وزیر برائے بحری امور
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام بندرگاہیں بالکل محفوظ ہیں، پورٹس کی بندش کی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ معمول کے مطابق شپنگ اور کارگو سروس جاری ہے۔
-
Friday May 09 2025 | 03:59 PM
بھارتی افواج جان بوجھ کر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک
ترک میڈیا کو دیے گئے انترویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جن بھارتی پوسٹوں سے شہریوں پرفائرنگ ہورہی ہے صرف انہی پرجوابی کارروائی کررہے ہیں، پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملے کا آغاز نہیں کیا، نہ ہی کوئی فضائی حملہ کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صرف چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، بھارت نےمہم چلائی کہ پاکستان نےڈرون،فضائی حملے کیے،جوجھوٹ اورافسانہ ہے، 21ویں صدی کی جنگ میں ہر حملے کا الیکٹرانک ثبوت ہوتا ہے، اگرپاکستان نے کوئی میزائل حملہ کیا ہوتا تو اس کا کوئی الیکٹرانک ثبوت ہوتا، بھارتی دعویٰ ہےانہوں نے پاکستانی طیارےگرائے،توپھراس کا ملبہ کہاں ہے؟
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر ان کے پاس ہمارے پائلٹ ہیں، تو وہ کہاں ہیں؟ بھارتی میڈیا ہرگھنٹےفرضی کہانیاں بنا رہا ہے، جو مضحکہ خیزبن چکی ہیں۔
-
Friday May 09 2025 | 03:24 PM
ہم بھارت کو اسکے جرائم کا ذمہ دار ٹہھرانے کا مطالبہ کرتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
ویب ڈیسک
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہےکہ ایک بار پھر پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام مسترد کرتے ہیں اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا بھارتی سیکریٹری خارجہ نے گزشتہ روز بریفنگ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت اپنا ریکارڈ درست کرے، پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ پہلگام واقعےکی غیرجانب دارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔
-
Friday May 09 2025 | 02:45 PM
ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے تحت جواب دینےکا حق استعمال نہیں کیا، پاکستانی سفیر برائے یو این
ویب ڈیسک
ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طورپرکشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کےطور پرجانا جاتا ہے، برطانوی اخبارنےکشمیرکو جغرافیائی سیاسی فالٹ لائن قراردیا، پاکستان بطور ذمہ دارایٹمی ریاست واضح مؤقف رکھتاہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے ہم پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینےکا حق استعمال نہیں کیا۔
-
Friday May 09 2025 | 11:52 AM
بھارتی فوج شکست کےبعد لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانےلگی: سکیورٹی ذرائع
ویب ڈیسک
بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے5 شہری شہید ، 7 زخمی ہو گئے۔
بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہیں۔
-
Friday May 09 2025 | 11:22 AM
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) معطل کردی گئی: بھارتی میڈیا
ویب ڈیسک
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل مینجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایونٹ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
-
Friday May 09 2025 | 11:13 AM
وہاڑی،پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دئیے گئے
ویب ڈیسک
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 1 ڈرون کو وہاڑی ، 1 پاکپتن ، 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا،اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کیے جا رہےتھے،جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا ہے، ہمارےائیرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہےکہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک کرلیتا ہے۔
-
Friday May 09 2025 | 11:12 AM
بھارت کو سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہیگا: پاکستانی سفیر برائے امریکا
ویب ڈیسک
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے بھارت نے مسلسل تیسری رات حملہ کیا ہے، بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشتگرد ہوتے ہیں؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال اور سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے، بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ پاکستان خاموش رہےگا۔
-
Friday May 09 2025 | 10:21 AM
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پرپاک فوج کا جواب،کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں
ویب ڈیسک
لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان کی جوابی کارروائی جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا گیا، سوجی اورپیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کردیا۔
حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی رِنگ کنٹوئر پوسٹ تباہ کر دی گئی، پاک فوج نے دشمن کی پوکران مارٹر بگھسر پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا۔
-
Friday May 09 2025 | 09:39 AM
ایرانی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو
ویب ڈیسک
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات چیت کی، اس دوران عباس عراقچی نے زوردیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔