Daily Roshni News

کراچی طوفان بپرجوائے کی زد میں براہ راست نہیں آیا: شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ کراچی طوفان کی زد میں براہ راست نہیں آیا ہے۔

 شیری رحمان نے کہا کہ کوشش ہے کہ طوفان سے متعلق مصدقہ معلومات دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی طوفان کی زد میں براہ راست نہیں آیا ہے جب کہ جو علاقے طوفان کے زیر اثر ہیں وہاں سے متاثرین کی منتقلی کا عمل چار راتیں اور چار دن جاری رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹس روکنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں۔

شیری رحمان نے عوام سے فی الحال سمندر پر نہ جانے کی اپیل  کی۔

Loading