Daily Roshni News

کونڈوں کی نیازکا دستر خوان  حسینی مشن نیدر لینڈز کے مومنین کی جانب سے لگایا  گیا۔

کونڈوں کی نیازکا دستر خوان  حسینی مشن نیدر لینڈز کے

 مومنین کی جانب سے محفل علی دی ہیگ میں لگایا  گیا

کمیونٹی  کی عقیدت و احترام سے بھرپور شرکت ۔۔۔

رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – رپورٹ ۔۔۔ محمد جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی ۔۔۔ جاوید بٹ پیارا )اماموں کے سلسلے میں چھٹے نمبر پر آنے والے امام جعفر صادق علیہ السلام کی نسبت سے کونڈوں کی با برکت نیاز کا سالانہ اہتمام حسینی مشن نیدر لینڈز کےمومنین کی جانب سے حسب معمول انتہائی عقیدت و احترام سے امام بارگاہ محفل علی دی   ہیگ میں بروز اتوار 19 جنوری 2025 کو کیا گیا ۔ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی نیاز کے لئے آنے والے عقیدتمندوں کا سہیل حید رسید،سید اعجاز حسین سیفی ، افتخار شاہ گیلانی اور سید عامر نقوی نے  محبت کے جذبوں سے سرشار اور اعلیٰ ظرفی  کی اقدار کو ملحوظ  خاطر رکھتے ہوئے خوش آمدید کہا اور استقبالیہ کلمات بھی ادا کئے۔ پاکستانی کمیونٹی کے مختلف مکاتب فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شریک ہو کر عقیدت و احترام سے نیاز تناول کر  کے اس بابرکت دستر خوان کی  مزید وسعتوں کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات بھی پیش کیں۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا بارہ اماموں میں اپنا ایک خاص مقام ہے جس کی جھلک ہمیں اس کلام سے بڑی حد تک واضح دکھائی دیتی ہے

کسی شاعر نے کیا خوب کہا !!

ہے مومنوں کے جعفر صادق چھٹے امام

جن کلام لگتا ہے قرآن کا کلا م

صادق امام کو تو ہے سچ بولنے سے کام

ہے فقہ جعفری کی شریعت انہی کے نام

تمام ہی مومنین نے راقم سے محبت بلخصوص سید اعجاز حسین سیفی نے انتہائی محبت بھرے اندازمیں اپنے باطن کی گہرائیوں سے استقبالیہ اور دعائیہ کلمات ادا کئے۔ چلتے چلتے میں یہ عرض بھی  کرنا چاہتا ہوں  کہ ہر سال  مجھ ناچیز کوسید عامر نقوی بڑی محبت سے نیاز کے لئے مدعو کرتے ہیں۔ میری دعا ہے  کہ اللہ تعالیٰ  انھیں سلامت رکھیں ۔ راقم الحروف ، چوہدری اقبال اور جاوید بٹ پیارا نے اس بابرکت نیاز کی تقریب کی محنت شاقہ سے کوریج کرنے میں کردار ادا کیا۔

Loading