کو قاف دو ہزار سال قدیم جادوئی چشمہ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جی ہاں یہ جاپان ہے، سانس جما دینے والی ٹھنڈ بھی ہو تو یہ حضرت انسان وہاں نہ صرف پہنچ جاتا یے بلکہ تفریح اور دیگر ثمرات ڈھونڈ نکالتا ہے۔ یہ تصویر جاپان کے علاقے ژاؤ کی ہے۔ منفی 50 درجہ حرارت میں وہاں کے درخت برف اوڑھے یوں کھڑے ہیں گویا کوہ قاف میں کوئی مخلوق۔ حضرت انسان یہاں سکیٹنگ سے لطف اندوز ہو رہا ہے بلکہ دو ہزار سال سے جاری اس چشمے سے بھی مستفید ہوتا ہے جس میں گندھک کے تیزاب کی آمیزش ہے اور اس کے پانی سے غسل سے جلد کے امراض دور یو جاتے ہیں اور مرجھائی جلد توانا ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی کچھ علاقوں میں ایسے چشمے موجود ہیں مگر ہماری مارکیٹنگ جاپان ایسی کہاں !