Daily Roshni News

کہا تھا بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودینگے: واوڈا

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت احتجاج کرنیوالوں کو دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کے لیے تیار کھڑی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر ان کے اپنے ہی کھودیں گے بالکل ویسا ہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد 24 نومبر کو جو کوئی اسلام آباد آیا تو توہین عدالت کے تحت ایم این اے ایم پی اے کی سیٹ کھونی پڑے گی، حکومت دھوبی گھاٹ کی طرح دھونے کیلئے تیار کھڑی ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہاؤس اریسٹ یا پھر مچھ جیل والی بات مت بھولیے گا، جن کی رہائی ہوئی ان کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے پھر گلہ نہ کرنا۔

Loading