ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )کیا آپ نے کبھی سوچا ہے ایسی فلم کے بارے میں جس میں نہ کئی ڈائیلاگ ہو نہ کوئی بات چیت مگر کہانی اتنی دلچسپ ہو کہ مکمل دیکھنے پر مجبور ہوجائیں بلکہ جس میں کچھ کہا ہی نہ گیا ہو اسے کہانی تو نہیں کہا جاسکتا واقعہ کہا جاسکتا ہے اور فلم بھی ایک ایسا ہی فرضی واقعہ ہے شاید ہالی ووڈ انڈسٹری نے میں بھی فلم اسی چیلنج کو پورا کرنے کے لئے بنائی ہو کہ مکمل طور پر خاموش فلم میں بھی جان ڈالی جا سکتی ہے۔۔
A quiet Place ایک سائینفکشن فلم
ایک فیملی جو ایسی جگہ رہتی ہے جہاں زیادہ آواز کا مطلب موت ہے کیونکہ وہاں ایک ایسا مونسٹر ہے جو ہلکی سے آواز کو بھی کیچ کرلیتا ہے اس آواز کی طرف گولی کی رفتار سے بڑھتا ہے یہاں تک کہ اگر ایک کانچ کا گلاس بھی زمین پر گر کر ٹوٹ جاۓ اسکی آواز بھی اس مونسٹر تک پہنچ جاتی ہے۔۔
اس جگہ شدید درد میں بھی منہ سے آواز نکلنا موت کو دعوت دینے کہ برابر ہے۔۔
جن لوگوں کو لگتا ہے بنا ڈائلاگ بنا بات چیت کے فلم دیکھنے کا فائیدہ نہیں انہیں ایک بار اس مووی کا تجربہ کرنا چاہیے۔۔