Daily Roshni News

کیا فیروز خان نے دوسری شادی کر لی؟ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کی زیر گردش تصاویر اور  ویڈیوز نے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا ہے۔

ویڈیوز انسٹاگرام پر یاسین لاکھانی نامی شخص کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں جو  اپنی آئی ڈی میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کیلئے بیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری ویڈیو بھی اسی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جو کہ فیروز خان کی شادی کی ہے، ویڈیو میں فیروز خان کو عروسی لباس پہنی دلہن کے ہمراہ سیڑھیاں چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں بچے اور دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

ویڈیوز وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں، کوئی ویڈیو کو حقیقت جان کر  اداکار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  کر رہا ہے تو کوئی ویڈیو کو ڈرامے کی شوٹنگ قرار دے رہا ہے۔

تاہم ویڈیو بظاہر کسی ڈرامے کی شوٹنگ محسوس ہوتی ہے کیونکہ دونوں ویڈیوز میں فیروز کے ساتھ ان کے اہل خانہ کا کوئی بھی فرد نظر نہیں آرہا۔

فیروز  خان یا ان کے کسی بھی خاندانی ذرائع سے ان کی دوسری شادی کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی  پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

Loading