Daily Roshni News

گندم الرجی یا سیلیک ڈزیز کیا ہے ؟۔۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

گندم الرجی یا سیلیک ڈزیز کیا ہے ؟  Celiac Disease

تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔ گندم الرجی یا سیلیک ڈزیز کیا ہے ؟۔۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک) گندم سے الرجی مراد گندم میں موجود پروٹین  سے الرجی ہے اس کے مریضوں کا کمزور مدافعتی نظام، گندم میں پائی جانے والی مختلف اقسام کی پروٹین کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتا ہے۔(Type IV hypersensitivity). اور  گندم میں موجود پروٹین ’’گلوٹین‘‘ (Gluten) سے پیدا ہونے والی الرجی کو گلوٹن الرجی بھی کہتے ہیں۔

اس الرجی کے سبب سے چھوٹی آنتوں میں سوزش اور ورم پیدا ہو جاتا ہے اور شدید نوعیت میں چھالے دیکھے جاسکتے ہیں جس سے مریض کی چھوٹی آنتوں میں غذائی اجزاء کا انجذاب متاثر ہوتا ہے۔اور اسی وجہ سے مریض کو علامتیں آتی ہیں ۔

پاکستان میں گندم یا ویٹ الرجی کی شرح تقریباً 2 پرسنٹ ہے، لیکن بہت لوگوں میں اسکی تشخیص بروقت نہیں ہو پاتی۔ اور یہ بچوں سمیت کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے۔

 یہ ایک دائمی بیماری ہے جس میں مریض گندم سے بنی ہوئی کسی بھی غذا کا مسلسل استعمال نہیں کرسکتا۔ اس کا واحد علاج یہ ہے کہ گندم سے بنی ہر اشیاء کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا جائے۔

گندم الرجی کی علاماتِ

گندم کی الرجی والے بچے یا بالغ مریضوں میں گندم پر مشتمل کوئی چیز کھانے کے چند منٹوں سے چند گھنٹوں کے اندر علامات ظاہر ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ گندم کی الرجی کی علامات ہر مریض میں کچھ مختلف ہوتی ہے,

1:زیادہ دیر تک رہنے والے دست یا موشن کا ہونا

 2: پیٹ درد  سر درد ، متلی یا الٹی کا ہونا

3: بہت زیادہ تھکن اور جسمانی کمزوری کا ہونا

4:پیٹ میں درد جس کی وجہ واضح نہ ہو،

5: قبض، یا پیٹ میں گیس،کی وجہ سے تناؤ کا احساس ہونا

6: وزن کی کمی کا ہونا اور

بچوں میں وزن اور قد کا ٹھیک سے  نہ بڑھنا۔

7: ہڈیوں کا بھربھرا اور کمزور ہونا خصوصاً بچوں میں

 8: مزید کچھ مریضوں میں چھینکوں اور زکام کی علاماتِ کا ہونا، جیسے منہ یا گلے میں سوجن، ناک بند ہونا وغیرہ

9: دمہ یا سانس کی تنگی کا ہونا

10: گندم کو چھونے پر جلد کی سرخی یا دانوں (کانٹیکٹ الرجی) کی تکلیف  بھی ہو سکتی ہے۔

11:آئرن اور وٹامنز کی دائمی کمی کا ہونا.

مزید گندم الرجی ہونے کی بڑی نشانی یہ بھی ہوتی ہے کہ خصوصاً بچوں میں خون میں ہوموگلوبین کی مقدار ، آئرن سپلیمنٹ کے باوجود بھی مسلسل کم رہتی ہے اور گاہے بگاہے موشن ہوجاتا ہے یا پیٹ میں گیس ہوجاتی ہے۔ ان علامات کے شکار لوگوں کو معالج کے مشورے سے ویٹ الرجی کا ٹیسٹ کروانا چاہئے۔

12: ویٹ الرجی والے افراد کو انفیکشنز کے امکان زیادہ ہوتے ہیں اور ان کا امیون سسٹم بھی کمزور ہوتا ہے ۔

نوٹ: یہ علامتیں اور بھی بہت سی بیماریوں میں ہو سکتی ہیں۔ لہذا تشخیصی مقصد کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

گندم الرجی کی تشخیص

اگر آپ کو یا آپکے بچے کو گندم سے الرجی کا مسئلے کا امکان ہو تو پھر تشخیص کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔اس میں کچھ لیب ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جیساکہ

1) tissue transglutaminase (tTG)IgA and IgG tests (more sensitive and specific test)

2)endomysial antibody (EMA) -IgA test

3)deamidated gliadin peptide (DGP) -IgA and -IgG tesr

4) intestinal/ Doudenal Biopsy (gold standard )

احتیاطی تدابیر / علاج

 جن لوگوں کو یہ الرجی ہو انہیں گندم اور اس سے متعلق (جیسے میدہ) ہر شے سے احتیاط کرنا چاہئے۔ویٹ الرجی میں چار چیزوں سے احتیاط کرنا ہوتی ہے: جیسے ,

                  Barely,Rai, Oats, اور Wheat

جن کا مخفف BROW بنتا ہے۔ویٹ الرجی کے شکار لوگوں کو چاہئے کہ وہ چاول کا استعمال کریں۔ پیکٹ میں بند شے (مثلا چاکلیٹ وغیرہ) خریدتے ہوئے اس پر دئیے گئے اجزاء کو ضرور پڑھ لینا چاہئے کہ آیا ان میں گندم وغیرہ سے متعلقہ کوئی شے تو نہیں۔ باقی گندم سے پرہیز کے ساتھ ساتھ میڈیسن بھی دی جاتی ہے ،جن کو خصوصاً زیادہ مسلئہ ہوتا ہے۔ میڈیکل علاج کےلئے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

 Regards Dr Akhtar Malik

Follow me DrAkhtar Malik

Loading