ہالینڈ، پہلگام واقعے کےخلاف 5 مئی 2025 کو دن
تین بجے تا پانچ بجے انڈین سفارتخا نہ دی ہیگ کے سامنے
احتجاجی مظاہرہ کشمیر پیس فورم کے زیر اہتمام منعقد
ہو گا ۔ باضمیر پا کستا نیوں اور کشمیریوں سے شرکت کی اپیل ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل – جاوید عظیمی) گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے لئے گھٹیا ڈرامہ رچایا گیا، اور اِس بے ہودہ سازش کا الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ اس بنیاد پر انتہا پسند مودی سرکار نے پاکستان پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دئیں ۔ اس کے جواب میں پاکستان کی حکومت نے انتہائی سنجیدہ اور مدبرانہ انداز میں بین الا قوامی سطح پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی پیشکش کر دی، جس کو عالمی سطح پر سراہا گیا اور پاکستانی حکومت کے رویے کی تعریف کی مگر بھارت نے اس پر چپ سادھ لی اور فوجی کاروائی کی مزید دھمکیاں دینے شروع کر دئیں جو قابل مذمت اقدام ہے۔ پاکستان نے جواباً کہا کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا بھارت کی جانب سے جارحانہ عزائم کے باعث کشیدگی اپنے عروج پر ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد پاکستانی او اور کشمیری شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ متذکرہ واقعے کی صورت میں ہونےوالی کشیدگی اور بھارتی مزموم عزائم کی پر زور مذمت کرنے کے لئے کشمیر پیس فورم نیدرلینڈز کے زیر اہتمام بروز سوموار پانچ مئی دن تین بجے سے پانچ بجے تک انڈین سفارتخانہ دی ہیگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ مذکورہ تنظیم کے منتظمین کی جانب سے با ضمیر پاکستانیوں اور کشمیریوں سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے التماس کی جاتی ہے ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں افواج پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ پاک فوج زندہ باد
اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے بھی لگائے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لئے نیچے شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔