یرقان یا پیلیا کیا ہے اور اسکی علامتیں ، وجوہات اور حل؟
تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ یرقان یا پیلیا کیا ہے اور اسکی علامتیں ، وجوہات اور حل؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)دراصل juandice یعنی یرقان ایک علامت کا نام ہے، نا کہ یرقان کسی بیماری کا نام ہے , کیونکہ یرقان ہونے کی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں۔ عموماً یرقان Bile نامی چیز کی زیادہ پیداوار یا بائل کے Excretion یعنی نکال کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے ، لیب ریپورٹ میں نارمل ٹوٹل بلوروبن کا لیول تقریباً 1.2 ہوتا ہے اور 2 سے زیادہ لیول کو یرقان کہا جاتا ہے۔
یرقان کی وجوہات
یرقان کی درجنوں وجوہات ہوتی ہیں اور ہر مریض میں مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے
1: کسی وجہ سے خون کے سرخ خلیات کا زیادہ ٹوٹنا جیسے کہ ملیریا اور ملیریا کی میڈیسن ،تھیلیسیمیا ، سکل سیل اینیمیا ، وغیرہ
2:کسی وجہ سے جگر کا ورم ہونا جیسے کہ Hepatitis اور پاکستان میں Hepatitis B اور C جگر کے ناکارہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ مانی جاتی ہے، اور یورپ میں شراب نوشی جگر کے مسلئے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے،
3:پتے کی پتھری سے ، لبلبہ کا مسلئہ اور پتے کی نالیوں کے انفیکشنز یا مسئلے سے بھی یرقان ہو سکتا ہے۔
4:اور بہت سی میڈیسن کے سائیڈ ایفیکٹ سے بھی یرقان ہو سکتا ہے جیسے کہ ٹی بی کی میڈیسن ، پیناڈول کا زیادہ استعمال کرنا ، مرگی کی میڈیسن ، ہر قسم کے سٹرائیڈ کھانے سے ، اینٹی بائیوٹک اور نفسیاتی مسائل کی کچھ میڈیسن سے بھی یرقان کا مسلئہ ہو سکتا ہے۔
5: کچھ وراثتی طور پر بھی یرقان کا مسلئہ ہو سکتا ہے جیسے کہ Gilbert ۔ ، crigler Najjar اور Dubin Johnson سینڈروم سے
یرقان کے ساتھ منسلک علامتیں
یرقان کے ساتھ منسلک علامتیں ہر مریض میں مختلف ہوتی ہیں کیونکہ ہر مریض میں یرقان کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں۔
1: آنکھوں اور جلد کے پیلا رنگ کے ساتھ ساتھ مریض کو الٹی ، بے چینی، کمزوری ، بھوک کی کمی ، گیس اور بخار کا مسلئہ ہو سکتا ہے
2: پیٹ کے دائیں جانب پر درد کا مسلئہ ہو سکتا ہے
3: یرقان کے ساتھ خون کی کمی ہو سکتی ہے۔
4:پتے کی پتھری یا پتے کی نالیوں کے مسلئے کی وجہ سے یرقان کے ساتھ جسم میں خارش اور پاخانے کا رنگ مٹی جیسے رنگ جیسا ہوتا ہے۔
5: جس کو دائمی یرقان کا مسلئہ ہو جیسے hepatitis B اور C یا شراب نوشی کی صورت میں مریض کو سنجیدہ علامتیں جگر کے سکڑاؤ کی وجہ سے ہوتی ہیں ، جیسے پیٹ میں پانی کا بڑھ جانا ، خون کی الٹی کا ہونا ، غنودگی اور بے ہوشی کا مسلئہ ہو سکتا ہے ۔
یرقان کی تشخیص و علاج
یرقان کی تشخیص مریض کی طبی اور میڈیکل ہسٹری سے کی جا سکتی ہے اور کچھ لیب ٹیسٹ بھی کروائیں جاتے ہیں جیساکہ
1) LFT
جگر کے لیب ٹیسٹ سے جگر کے فنکشن کو دیکھا جاتا ہے۔
2) HBsAg and anti HCV test
اگر کسی مریض کو ہیپاٹائٹس بی یا سی کا سکریننگ ٹیسٹ پوزیٹو آ جائے تو پھر PCR test کروایا جاتا ہے۔
3) Ultrasound of abdomen
الٹراساؤنڈ اسکین جگر کی چربی یا سکڑاؤ اور دیگر پیٹ کے اعضاء کو دیکھنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
باقی یرقان کا علاج یرقان کی وجہ پر منحصر ہوتا ہے ،اور ہیپاٹائٹس بی یا سی کی صورت میں میڈیسن کا کورس مہینوں پر ہوتا ہے ،اور علاج کا دورانیہ بھی ہر مریض میں مختلف ہوتا ہے، باقی جگر کا ماہر ڈاکٹر Hepatologist یا Gastroenterologist ہوتا ہے۔
یرقان یا ہیپاٹائٹس سے پرہیز
1:شراب نوشی سے پرہیز کریں۔
2: صاف خوراک اور صاف پانی کا استعمال کریں۔
3: کسی دوسرے فرد کا Shaving 🪒 کا سامان استعمال نہ کریں۔
4:ہیپاٹائٹس بی اور اے کی ویکسین لگوائیں۔
5:سیلف میڈیکیشن یعنی اپنی مرضی سے میڈیسن استعمال کم کریں۔ اور ڈاکٹر کے مشورے پر میڈیسن کا استعمال کریں۔ شکریہ