یورپ بھر میں 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی شب
موسم سرما کے لئے وقت تبدیل کر دیا جائے گا۔
ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان 4گھنٹے کا فرق ہو جائے گا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) یورپ بھر ہر سال موسم گرما اور موسم سرما کے لئے وقت تبدیل کیا جاتا ہے۔ امسال یہ عمل بروز ہفتہ 26 بروز اتوار 27 اکتوبر 2024 کی درمیانی شب وقت تبدیل کیا جائے گا۔ رات تین بجے گھڑی کی سوئیوں کو دو بجے پر واپس لایا جائے گا۔ اِس عمل کے بعد یورپ بھر کے ممالک اور ہالینڈ کے شہریوں کوایک گھنٹہ زیادہ نیند کرنے کا موقعہ مل جائے گا۔ جبکہ ہالینڈ اور پاکستان کے درمیان چار گھنٹے کا فرق ہو جائے گا ۔ مثال کے طورپر ہالینڈ میں صبح کے آٹھ بجیں گے توپاکستان میں دن کے بارہ بجیں گے ۔ لہذا کاروباری خواتین و حضرات کو وقت کا خیال رکھنا ہوگا۔