Daily Roshni News

یورپ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی کے خاتمے کی امیدیں برقرار

کراچی: یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی کے خاتمے کی امید برقرار ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آفیشل ذرائع نے جیو نیوز کو وضاحتی بیان دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ائیر سیفٹی کمیٹی نے 31 مئی کےاجلاس میں پاکستان کا نام سیفٹی لسٹ میں نہیں ڈالا۔

ذرائع سی اے اے کے مطابق سیفٹی لسٹ میں پاکستان اور پی آئی اےکانام شامل نہ ہوناخوش آئند ہے، سیفٹی لسٹ میں شامل ملک کی ائیرلائنز کی یورپ آمد پر پابندی عائد ہو جاتی ہے، یورپی یونین ائیر سیفٹی کمیٹی نے 31 مئی کےاجلاس میں پاکستان کاکیس آیاساکوبھیج دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی اٹھانے کا اختیار یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی آیاسا کے پاس ہے، آیاسا پاکستان کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹرز اتھارائزیشن بحال کر دے توپاکستانی ائیرلائنز یورپ کے لیے پروازیں آپریٹ کر سکیں گی۔

پی آئی اے سمیت پاکستانی ائیرلائنز سے پابندی اٹھانے کے بارے میں آیاسا کا اجلاس رواں ہفتے ہوگا۔

اس بات کا بھی امکان ہے کہ پابندی اٹھانے سے پہلے آیاسا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو چند مزید اقدامات کا کہے۔

Loading