Daily Roshni News

یوم اقبال 2024 کے کامیاب انعقاد پر مختلف مکتبہ فکر کی مبارکباد۔۔۔

ہالینڈ، یوم اقبال 2024 کے کامیاب انعقاد پر

مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ شخصیات کی پزیرائی

اور مبارکباد کے لئے صمیم قلب سے شکریہ ادا

کرتے ہیں ۔ جاوید عظیمی اور میاں عاصم

ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل – نمائندہ خصوصی) گزشتہ ہفتے 9 نومبر 2024 کی شام بزم علم و ادب روشنی نیدرلینڈز اور پاکستان اسلامک اینڈ کلچر سینٹردی ہیگ کے زیر انتظام و انصرام شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم اقبال کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے کامیاب انعقاد پر مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات نے براہ راست ٹیلی فون اور سوشل میڈیا  پرمبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ناموں کی تعداد بے شمار ہونے کے باعث درج نہیں کئے جار ہے۔ مذکورہ پروگرام  ڈیلی روشنی نیوز کے مدیر اعلیٰ محمد جاوید عظیمی کی  زیر نگرانی منعقد کی گئی جبکہ متذکرہ تقریب کے پروگرام کنٹرولر  معروف سماجی رہنما میاں عاصم محمود  تھے ۔ان دونوں شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے والی تمام معزز شخصیات کا صمیم قلب سے شکریہ ادا  کیا جا رہا ہے۔

Loading