Daily Roshni News

یوکرین کا پہلی مرتبہ برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پر حملہ

یوکرین  نے  پہلی مرتبہ برطانیہ کے اسٹارم شیڈو میزائل سے روس پرحملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے برطانوی ساختہ اسٹارم شیڈو میزائل سے روس میں فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب امریکی صدرجوبائیڈن یوکرین کو پہلے ہی امریکی میزائلوں سے بھی روس پر حملےکی اجازت دےچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں روس نے  یوکرین پر حالیہ مہینوں کے سب سے بڑے فضائی حملے میں بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا تھا، اس دوران روس نے یوکرین پر 120 میزائل اور 90 ڈرون داغے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوئے اور بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

بعد ازاں روسی صدر  پیوٹن نے روس کی نئی جوہری ڈاکٹرائن کی منظوریدی تھی جس کے تحت کسی بھی غیر جوہری ملک کا روس پر حملہ، اگر کسی جوہری طاقت کی حمایت سے ہو تو وہ دونوں ممالک کا روس پر مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا۔

Loading