یہ آج تم نے کھانے کا کیا حشر کردیا ہے, نا گوشت گلا ہے نا ہی سبزی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )شوہر نے بیگم کے ساتھ کھانا شروع کیا۔ دو تین نوالے ہی مشکل سے کھانے کے بعد شکایت کی۔
“یہ آج تم نے کھانے کا کیا حشر کردیا ہے, نا گوشت گلا ہے نا ہی سبزی ۔ مجھ سے تو کھانا ہی نھیں کھایا جارہا”۔
بیوی : “غلطی اپنی اور غصہ مجھ پر اتار رہے ۔ یہ کھانا تو میرے بھی حلق سے نیچے نہیں اتر رہا۔”
میری غلطی؟
شوہر کا پارہ اور چڑھ گیا۔” کیا کھانا میں نے پکایا ہے۔۔۔۔؟؟؟”
کھانا پکانے کی ترکیبوں والی کتاب کس نے مجھے لاکر دی تھی۔۔۔؟؟
بیوی نے پلیٹ سے ہاتھ کھینچتے ہوئے جواب دیا۔
اسی میں سے ایک پکوان کی ترکیب پڑھ کر میں نے یہ ڈش بنائی ہے۔اورسنیں کہ وہ ترکیب چار آدمیوں کے لئے تھی , جبکہ ہم صرف دو ہیں۔۔
“اسی لئے میں نے ہر چیز آدھی آدھی کردی۔۔”
اور تو اور میں نے اتنی احتیاط برتی کے “پکنے کا وقت بھی آدھا رکھا۔”
اب خود بتائیں
“اتنی محنت اور احتیاط کے باوجود بھی سبزی اور گوشت گلی نہیں تو غلطی میری ہے یا آپکی۔۔؟؟؟”
آپکو ہی کوئی اچھی سی پکوان کی کتاب لانی چاہئے تھی کہ نہیں ؟