Daily Roshni News

۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملکTip’s for increasing testosterone level

Tip’s for increasing testosterone level

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)بغیر ٹیسٹوسٹیرون ٹیسٹ اور تشخیص کے تو ٹیسٹوسٹیرون کی میڈیسن تو تجویز نہیں کی جا سکتی ، کیونکہ اس طرح سے مریض کو سنجیدہ سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں ، البتہ ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو کچھ حد تک زیادہ کرنے کے لیے کچھ سپلیمنٹس اڈوائز کیے جا سکتے ہیں۔

باقی ٹیسٹوسٹیرون ایک مردانہ جنسی ہارمون ہے جو مردانہ تولیدی نظام کی نشوونما اور مردانہ خصوصیات کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ٹیسٹوسٹیرون کی کمی مردانہ جنسی مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر جسمانی مسائل کا بھی سبب بنتی ہے۔ جیسے کہ لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہونا ، انتشار کی کمی کا ہونا ، مردانہ کمزوری کا ہونا, نفس کے تنائو کا مسلئہ ہونا ، مردانہ بانجھ پن کا سبب بننا ، کم توانائی، ہر وقت تھکاوٹ، بے چینی محسوس کرنا ، یاداشت کی کمی, ذہنی الجھاو یا دباؤ کا سامنا کرنا ، پٹھوں اور ہڈیوں کی کمزوری کا ہونا وغیرہ علامتیں ہو سکتی ہیں۔

(یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ یہ علامتیں دیگر بیماریوں میں بھی ہو سکتی ہیں اورکم ٹیسٹوسٹیرون والے کچھ  مریضوں میں صرف چند علامات ہوسکتی ہیں،جبکہ دوسرے کچھ مریضوں میں بہت سی علامات بھی ہوسکتی ہیں)

👈 ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کی عام وجوہات

اسکی درجنوں وجوہات ہو سکتی ہیں عام وجوہات میں

1:ڈپریشن انزاٸٹی یا سٹریس کا دائمی مریض ہونا

2: لمبے عرصے سے نیند کا مسلئہ ہونا

3: موٹاپا یا وزن کا بہت زیادہ ہونا

4: وٹامنز کی کمی جیسے وٹامن ڈی ،ای کی کمی  ہونا

5:میڈیسن کا بے جا استعمال جیسے سٹرائیڈ اور opioid اور دائمی بیماریاں جیسے شوگر ،گردوں کی بیماری, وراثتی اور اعصابی بیماریوں کا ہونا

باقی مردانہ جنسی ہارمون یعنی ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو زیادہ کرنے کے لیئے درج ذیل سپلیمنٹس کو 2 سے 3 مہینے تک استعمال کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

Rx  ہوالشافی

1)Cap/Tab Surbex-Z, polybion Z,Theragran ultra

زنک اور وٹامنز سپلیمنٹس کے لیے  ان میں سے کوئی ایک ملٹی وٹامنز لے سکتے ہیں ،ایک ٹیبلٹ یا کیپسول روزانہ صبح کھانے کے بعد لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے، باقی ملٹی وٹامنز رات کو بھی لیں سکتے ہیں۔سارا سال بھی ملٹی وٹامنز لیا جا سکتا ہے ، یا سال میں 2، 3 مہینے کا وقفہ بھی کر سکتے ہیں۔

2)oral inj D Tres / cap Sunny D/oslia 2lakh IU

ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 80 پرسنٹ آبادی کو وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے۔ لہذا  وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کے لیے ان میں سے کوئی ایک وٹامن ڈی کے انجکشن یا کیپسول

 کو ہر تین مہینے بعد یعنی سال میں 4 انجیکشن یا کیپسول استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اور اس کو ایک کپ دودھ یا پانی کے ساتھ لیا جا سکتا ہے۔

3)Cap Evion 400mg ( ایک روزانہ صبح کھانے کے بعد )

اس میں وٹامن ای ہوتا ہے ، جو ٹیسٹوسٹیرون ، جلد اور قوت مدافعت کے لیے اچھا مانا جاتا ہے۔

4)Cap Gonadil f ( صبح ، شام کھانے کے بعد )

اس میں Tribulus terrestris ہوتا ہے ، جو ٹیسٹوسٹیرون کی کمی ، جنسی خواہش کی کمی ، سرعت انزال اور سپرم کی تعداد اور موٹیلیٹی کو بہتر کرنے کے کیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ: یہ سب سپلیمنٹس ہیں جس میں ملٹی وٹامنز ، وٹامن ای  ڈی اور Tribulus terrestris شامل ہے, اور انکے استعمال سے ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو کچھ حد بڑھایا جا سکتا ہے لیکن  بہتر تو یہ ہے کہ جنسی مسائل کے کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے کسی ڈاکٹر سے پرپرا علاج کروانا چاہیے، کیونکہ ہر بندے میں مسلئے کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ اور علاج بھی ہر مریض میں مختلف ہو سکتا ہے اور یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہر بندے کو ایک جیسی میڈیسن یا سپلیمنٹس سے ایک جیسا فائدا ملے ، کیونکہ کچھ لوگوں کو اچھا کھاسا فائدا ہوتا ہے تو کچھ لوگوں کو کوئی خاص فائدا نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

باقی ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو دیکھنے کے لیے لیب ٹیسٹ بھی کروایا جاتا ہے۔ Serum Total testosterone test

اس ٹیسٹ کی قیمت 2 سے 3 ہزار تک ہوتی ہے۔ اور ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے ٹیسٹوسٹیرون کے سپلیمنٹ جیسے ٹیبلیٹ، کیپسول یا انجیکشن استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

Regards Dr Akhtar Malik

Follow me DrAkhtar Malik

Loading