Daily Roshni News

…… آؤ بتاؤں ولائیت  کیسے ملتی ہے

…… آؤ بتاؤں ولائیت  کیسے ملتی ہے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک دفعہ خواجہ معین الدین چشتی رح کے مرشد کریم حضرت خواجہ حاجی عثمان ھارونی رح نے عشاء کی نماز کے بعد مریدین سے فرمایا  کل فجر کی نماز کے بعد جو بھی میری زیارت کے گا اسے جنت کی بشارت ہے  اور اگر کسی نے باہر جا کر یہ خبر عوام کو بتائی تو اسے دوزخ کی بشارت ہے     اس کے بعد حکم دیا کہ خانقاہ کے دروازے صبح تک بند کر دیئے جائیں

رات کو جب سب مریدین سو گئے تو حضرت معین الدین نے دیوار پھلانگ کر علاقہ کے سب گھروں میں جا کر یہ اطلاع دی کہ جس جس کو جنت کی خواہش ہے وہ فجر کی نماز خواجہ عثمان رح کی امامت میں ادا کرے اور نماز کے بعد ان کی زیارت کا شرف حاصل کرے

صبح جب حضرت نے فجر کی نماز کے بعد منہ پھیرا تو حد نگاہ تک نمازی موجود تھے دعا کے بعد لوگ جوک در جوک آپ کی زیارت کے لئے امڈ آے

جب عوام چلی گئی تو شیخ عثمان ھارونی رح جلال میں آ گئے اور غصہ سے پوچھا یہ کس نے سارے شہر میں خبر پہنچا کر اپنے لیے دوزخ خریدی ہے

سب پر سکتہ کا عالم تھا       حضرت معین الدین سب سے پیچھے والی صف سے  کھڑے ہوئے اور عرض کیا حضور یہ غلطی ناچیز سے سرزد ہوئی  شیخ نے وجہ دریافت فرمائی کہ آخر کیوں آپ نے اپنے لیے دوزخ خریدی

میں قربان جاؤں  حضرت معین الدین نے عرض کیا حضور میں نے سوچا اگر ایک میرے دوزخ میں جانے سے سارا شہر جنتی ہو جائے تو سودا برا نہیں

یہ جواب سن کر شیخ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور شیخ وجد کی حالت میں حضرت معین الدین کے پاس آے اپنے خاص مرید کو گلے لگایا اور فرمایا معین الدین تو انسانوں سے اس قدر محبت کرتا ہے  تو نے سید ہونے کا حق ادا کر دیا تو نے آقا صل اللہ علیہ والہ وسلم کے امتی امتی ذکر کی تقلید کی ہے

جاؤ معین الدین آج سے تمہارا لقب غریب نواز اور آج سے آپ والیء ہندوستان…🌹🌷🌹

Loading