Daily Roshni News

آئرلینڈ کے شہر لانگ فوڈ میں ایک رنگا رنگ اور شاندار ملٹی کلچرل عید فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

آئرلینڈ کے شہر لانگ فوڈ میں ایک رنگا رنگ اور شاندار ملٹی کلچرل عید فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان محترمہ مریم مدیحہ ْآفتاب تھیں ۔

لانگ فوڈ آئرلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔وسیم بٹ) آئرلینڈ کے شہر لانگ فوڈ میں ملٹی کلچرل عید فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تقریب میں نہ صرف پاکستانی اور آئرش کمیونٹی بلکہ دیگر کئی ممالک سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور بچوں  نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا نے بھرپور انداز میں باہمی بھائی چارے اتحاد اور ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا جو اس فیسٹیول کا نمایاں پہلو تھا

اس پر وقار تقریب کی مہمان خصوصی سفیر پاکستان محترم مریم مدیحہ  آفتاب تھیں جنہوں نے اپنی شرکت سے تقریب کو چار چاند لگا دیے سفیر پاکستان کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا حفصہ حسین ۔مجاہد منظور اور مختلف تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور بچوں نے سفیر پاکستان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس کے علاوہ سینٹر جو فلٹیی ۔ کونسلر ریمو ۔ کونسلر عمار علی ۔ کونسلر کیون ہسی ۔اور کونسلر میخائیل کاہل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔

اس موقع پر مختلف ثقافتوں کی عکاسی کرتے ہوئے روایتی کھانوں ۔ ملبوسات ۔جیولری ۔مہندی اور دیگر دستکاریوں کے دلکش اسٹالز لگائے گئے جو حاضرین کی توجہ کا مرکز رہے سفیر پاکستان نے بھی تمام اسٹالز کا دورہ کیا اور شرکا  سے ملاقاتیں بھی کی ۔

تقریب کا آغاز ہادی علی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا حضور نبی کریمؐ کی بارگاہ اقدس میں  محمد آصف چوہان ۔خدیجہ عابد اور آمنہ عابد نے گلہائے عقیدت پیش کیے  جبکہ اس تقریب کی نقابت کے فرائض رضوان سلیم ۔مدیحہ آصف اور رمشاہ نے ادا کیے

اس فیسٹیول کی چیف آرگنائزر حفصہ حسین تھی مقررین میں سفیر پاکستان محترمہ مریم مدیحہ آفتاب سینیٹر جو فلیٹی ۔کونسلر ریمو  کونسلر عمار علی کونسلر کیون ہنسی کونسلر میخائیل کاہل صدر لانگ فوڈ مجاہد منظور چیف آرگنائزر حفصہ حسین ۔ڈاکٹر سید علی ۔رانا احتشام ۔شبنم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ملٹی کلچرل پروگرامز نہ صرف مختلف قومیتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مثبت تشخص کو بھی اجاگر کرتے ہیں سفیر پاکستان نے کہا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف مختلف ثقافتوں کو قریب لانے کا ذریعہ بنا ہے بلکہ اس نے بین المذہب آہنگی اور رواداری کا ایک خوبصورت پیغام بھی دیا ہے ۔

تقریب میں بچوں نے مختلف ڈیبلو ۔ملی نغمے اور ثقافتی  آیٹمز پیش کیے جنہیں  حاضرین کی جانب سے خوب داد ملی اس کے علاوہ مختلف کھیلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں کامیاب شرکاء اور بچوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔

سفیر پاکستان اور ڈاکٹر سید علی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی فیسٹیول کی ایک خاص بات یوم پاکستان یعنی 23 مارچ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا جس نے شرکا کے جوش و جذبے کو مزید بڑھا دیا اور وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا گیا ۔

تقریب کے اختتام پر صدر مجاہد منظور اور چیف آرگنائزر حفصہ حسین نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی تقریبات کا تسلسل مستقبل میں بھی جاری رہے گا تاکہ تمام کمیونٹیز ایک پلیٹ فارم تلے متحد رہیں فیسٹیول کو مجموعی طور پر ایک کامیاب اور یادگار تقریب قرار دیا گیا جسے شرکا نے بھرپور انداز میں سراہا تمام شرکاء کی تواضع بہترین روایتی پاکستانی اور مشرقی لذیذ کھانوں سے کی گئی

Loading