Daily Roshni News

‘آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، قرض کیلئے بہت منتیں کیں اور شرائط مانیں’

ملتان : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، قرض کیلئے بہت منتیں کیں اور شرائط مانیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
آئی ایم ایف پروگرام پرشادیانے بجانےکی ضرورت نہیں لیکن اللہ کا شکر ہے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا۔

آئی ایم ایف کا پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں، ہم نےقرض کیلئے بہت منتیں کیں اور شرائط مانیں تب پروگرام منظور ہوا۔

کل یواے ای سے ایک ارب اور پرسوں سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آیا، چین سے5ارب ڈالرملےتھےآخرکب تک ایسےزندگی بسرکریں گے۔

آپ نےلیپ ٹاپ اور اپنی محنت سےثابت کرنا ہے، آپ مانگنےنہیں دینے آئےہیں، شبانہ روزقربانی اور محنت کی ضرورت ہے

Loading