Daily Roshni News

آئی ایم ایف کا گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔

جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز میں ایسی ترامیم کی جائیں جن کے ذریعے بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی ممکن ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ 30 ستمبر کی مقررہ مدت تک شائع کرنے پر بھی زوردیا ہے۔

اس علاوہ وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف جائزہ مشن سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی۔

حکومتی درخواست پر آئی ایم ایف نے کہا کہ پہلے نقصان اور ضرورت کا اندازہ تیار کیا جائے۔

Loading